تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

پاکستان ملک کے اندر اور باہر بھی امن کا خواہاں ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

Share Button

راولپنڈی(آئی این پی )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور وہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق امن کا خواہاں ہے ، مسلح ،تربیت یافتہ اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط فوج جنگ روکنے اورامن کی ضمانت ہوتی ہے ۔ وہ بدھ کو یہاں بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لینے کے موقع پر جوانوں اور افسروں سے خطاب کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کے زیر اہتمام سرمائی تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میکنائزڈ فارمیشن کی مختلف نوعیت کی حربی مشقیں بھی دیکھیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں، افسروں کے تربیتی معیار، تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے جذبے کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی موسم سرما کی اجتماعی ٹریننگ کے دوران دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے مشرقی سرحد کے ساتھ فورٹ عباس سیکٹر میں ایک انفنٹری فارمیشن کا بھی دورہ کیا ۔جوانوں، افسروں سے ملاقات کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان ملک کے اندر اور باہر بھی امن کا خواہاں ہے، ایک پیشہ ور فوج سے ہی جنگ سے پرہیز، امن کی ضمانت ہوتی ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ بہتر طور پر آراستہ، پروفیشنل اور تربیت یافتہ فوج امن کی ضمانت ہے، بہترین تربیت یافتہ فوج جنگ روکنے کا سبب ہوتی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ایک جنگجو فوج ہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور اور انسپکٹر جنرل تربیت وجائزہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Facebook Comments
Share Button