تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

این آر او کسی بھی شکل میں ہو، نیب حصہ نہیں بنے ہوگا: چیئرمین نیب

Share Button

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ میگا کرپشن کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچانا قومی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا لاہور میں خطاب میں کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کا رجحان کسی ایک کی طرف ہے، ایسی بات نہیں ہے۔ اگر ایک جرم سرزد ہوا تو اس کی انکوائری سے کوئی روک نہیں سکتا۔ موجودہ حکومت کی طرف سے آج تک یہ دباؤ نہیں آیا کہ کسی قسم کی رعایت دی جائے، تاہم اگر حزبِ اقتدار کی طرف سے دباؤ آ بھی جاتا ہے تو نیب سرنگوں نہیں ہوگا۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے تمام سیاستدان چاہے حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے سب برابر ہیں، کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے حزب اقتدار کو حزب اختلاف پر کسی قسم کی کوئی ترجیح دی ہو، ہمارے لئے تمام سیاستدان قابل احترام ہیں، کبھی ایسی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ہو گی کہ کسی سے ذاتی انتقام کا تصور ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کسی گروپ، یا کسی حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا پاکستان سے تعلق ہے۔ اگر ایک جرم سرزد ہوا تو اس کی انکوائری سے کوئی روک نہیں سکتا، میگا کرپشن کیسوں کو منطقی انجام تک پہنچانا قومی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ این آر او کسی بھی شکل میں ہو نیب اس کا حصہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو کم از کم نیب کو منشا بم تو نہیں کہنا چاہیے، نہ کبھی نیب منشا بم تھا اور نہ ہی ہوگا، ہم نے کبھی ایسی بات نہیں کی کہ ہمیں منشا بم سے تشبیہ دی جائے۔ حزب اختلاف کو اتنا ضرور کہوں گا کہ تھوڑا سا باذوق ہونے کی نشانی ہونی چاہیے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ اگر قائد حزب اختلاف نیب کی پروسیڈنگ کا سامنا کر سکتا ہے تو اس طرح کا کوئی استحقاق وزیراعظم کو نہیں ہے کہ وہ کارروائی کا سامنا نہ کرے۔جاوید اقبال نے کہا کہ وزیراعظم کی بہت عزت افزائی ہوئی اور ان کے قد میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک ہی نہیں بلکہ گلوبل لیول پر بھی یہ تسلیم کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے، جسے لانے کے لئے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس ثاقب نثار کو کریڈیٹ جاتا ہے۔

Facebook Comments
Share Button