تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

ایل وائے 80 سسٹم سے ایئر ڈیفنس کی قوت میں بہت اضافہ ہوا، آرمی چیف

Share Button

پاک فوج ایئر ڈیفنس کا کراچی کے قریب فائرنگ رینج میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ، آرمی چیف اور ایئر چیف نے پاک فوج ایئر ڈیفنس کی فائر پاور صلاحیت کا مشاہدہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج ایئر ڈیفنس کا کراچی کے قریب فائرنگ رینج میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا، اس تقریب میں آرمی چیف اور ایئر چیف نے شرکت کی اور فائر پاور صلاحیت کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ایل وائے 80 سسٹم کی شمولیت سے ایئر ڈیفنس کی قوت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ قومی سطح پر پاک فضائیہ کے ساتھ اس نظام کے اضافے سے فضائی سرحدوں کا تحفظ بہتر ہوگا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں اور افسران سے ملاقات بھی کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مظاہرے میں پہلی بار لانگ رینج ایئر ڈیفنس ویپن سسٹم ایل وائے 80 کو استعمال کیا گیا جو حال ہی میں ایئر ڈیفنس میں شامل کیا گیا ہے۔ ایئر ڈیفنس میں نئے سسٹم کے اضافے سے دفاعی صلاحیتوں کو مزید موثر اور مضبوط بنا دیا ہے۔فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کراچی کے قریب ایئر ڈیفنس فائرنگ رینج میں کیا گیا۔ ایئر ڈیفنس ویپنز سسٹم سے فائرنگ مشق البیاز 2019ء کی اختتامی تقریب کا حصہ تھی۔ نظام کی شمولیت سے پاکستان کی مجموعی فضائی صلاحیت مزید موثر ہوگی۔ مظاہرے میں ایئر ڈیفنس کے تمام ہتھیاروں کو استعمال کیا گیا۔ایئر چیف مارشل نے بھی نئے سسٹم کی شمولیت پر پاک فوج کو مبارکباد دی جبکہ کور کمانڈر کراچی، کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ اور دیگر افسران نے بھی مظاہرہ دیکھا۔

Facebook Comments
Share Button