تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

میکسیکو دیوار ضروری امریکیوں کے قتل میں تارکین وطن ملوث، ٹرمپ

Share Button

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیر ضروری ہے، تارکین وطن امریکیوں کے قتل میں ملوث ہیں، ملک کو محفوظ بنانا ہو گا۔امریکی صدر نے اوول آفس سے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوا اور حال ہی میں ان تارکین وطن نے کیلیفورنیا اور جارجیا میں کئی امریکیوں کا بہیمانہ قتل کیا۔ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد سے ہر امریکی متاثر ہو رہا ہے صرف گزشتہ برس 20 ہزار بچے غیرقانونی طور پر امریکا لائے گئے جس سے میکسیکو کی سرحد پر سیکیورٹی اور انسانی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے ۔امریکی صدر نے اپوزیشن کو متنبہ کیا کہ اگر ڈیموکریٹس نے بل کی منظوری نہ دی تو امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا سینیٹر چک شومر اور دیگر ڈیموکریٹس ماضی میں دیوار کے حامی تھے ،میرے صدر بنتے ہی انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا۔واضح رہے کہ میکسیکو سرحدی دیوار کی تعمیر کیلئے پانچ ارب 70کروڑ ڈالر کے فنڈز درکار ہیں جو ڈیمو کریٹس کی تائید کے بغیر امریکی حکومت کو نہیں مل سکتے ۔ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکاکو محفوظ رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔خطاب سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی جانب سے غلط اندازوں پر شروع کی گئی جنگیں باوقار انداز میں ختم ہوں گی۔ ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور اقلیتوں کے لیڈر چک شومر نے امریکی صدرکے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی جمہوریت اس طرح کام نہیں کرتی اور نہ ہی جذباتی انداز سے حکومت چلائی جا سکتی ہے ۔ صدر نے قوم میں ڈر پھیلانے ، حکومتی بحران بڑھانے اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے ناقص معلومات پر مبنی خطاب کیا۔

Facebook Comments
Share Button