تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

محکمہ پولیس نے2019کومنشیات سے پاک کرنے کاسال قراردیدیا

Share Button

محکمہ پولیس نے سال 2019کو منشیات سے پاک کر نے کا سال قرار دے دیتے ہو ئے بڑے پیمانے پر منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر نیکا فیصلہ کر لیا ہے ۔ایڈیشنل ایس پی ضلع گلگت محمد ایاز نے منشیات کی روک تھام اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے بھا ری پولیس نفری تعینات کر دی ہے اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جا ئے اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جا ئے کیونکہ منشیات کی لعنت سے ہماری نسل تباہ ہو ئی ہے اور منشیات فروشوں کے حوصلہ شکنی کے لئے عوام بھی تعاون کریں اور پولیس محکمہ مکمل طور پر عوامی شکایات پر ایکشن لے گا اور جہاں بھی منشیات فروشی ہو تی ہے اس کی نشاندہی کی جا ئے ،انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کو کو ئی رعایت نہیں دی جا ئے اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز منشیات کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لا ئی جا ئے اور بلاتفرق کاروائی عمل میں لا ئیں ۔

Facebook Comments
Share Button