تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

ویسٹ مینجمنٹ میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں، فرمان علی

Share Button

صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی گلگت بلتستان فرمان علی نے کہا ہے کہ ویسٹ منیجمنٹ میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں اور کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی اگر کسی کے پاس شواہد ہیں تو پیش کریں کاروائی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب اگر کسی کا رشتہ دار اپنی نالائقی کی وجہ سے ٹیسٹ پاس نہیں کر سکا تو اس میں ادارے اور دیگر افسران پر الزام تراشی کرنا جائز نہیں ہے ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کا ادارہ مثالی ادارہ ہے اور اس کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہو گا ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان پر کیچڑ اچھالنے والے اپنی ناکامی کا ملبہ صوبائی حکومت پر ڈالنا چاہتے ہیں جو کہ افسوس ناک ہے ۔انہوں نے مز ید کہا کہ ہمارے حکومت نے اپنی چار سالہ دور حکومت میں 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کیا ہے جو کہ ہماری کامیابی کی نشانی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تمام عہدادار اور وزراء ایک پیج پر ہیں جبکہ ہمارے مخالفین جنہوں نے اپنے دور حکومت میں کچھ نہیں کر سکے وُہ اپنا سیاسی قد بڑھانے کے لئے وزراء میں اختلافات کی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو اپنی چار سالہ ترقیاتی کارکردگی پر فخر ہے اور ہم اسی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے اور عوامی عدالت میں سُر خرو ہو کر ایک بار پھر عوام کی خدمت کریں گے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس سوائے لعن طعن کی سیاست کے علاوہ کچھ نہیں ہے جس کی وجہ سے من گھڑٹ الزامات لگانے کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے جس سے اپوزیشن کو سوائے رسوائی کے کچھ حاصیل نہیں ہوگا ۔

Facebook Comments
Share Button