تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

کسی سے این آر اونہیں مانگا، جیل میں سہولتیں نہیں مل رہیں، نواز شریف

Share Button

(ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ این آر او کی باتیں کرنیوالے بتائے کس نے ان سے این آر او مانگا میں نے توکسی سے این آر او نہیں مانگا ‘جیل میں رولز کے مطابق جس سہولتیں ملنی چاہیے وہ مجھے نہیں مل رہی ‘ٹی وی بھی نہیں ملا اور اخبار بھی ایک ہی ملتا ہے جو میں سارادن پڑھتا رہتاہوں ‘مجھے جیل میں سب سے زیادہ یاد کلثوم نواز کی آتی ہے آج بھی افسوس ہے کہ جیل حکام نے کلثوم نوازکی زندگی کے آخری دن میری ان سے بات نہیں کروائی ‘اصولوں اور نظر یہ پر ڈٹے ہوئے ہیں ‘سردیوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈ نگ کی باتیں سن کر افسوس ہوتا ہے کہ ملک کیساتھ یہ کیا ہورہاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعر ات کے روز جیل میں قید (ن) لیگ کے قائد نوازشر یف سے انکی صاحبزادی مریم نواز بیٹے جنید صفدر کیساتھ والد سے ملاقات کے لیے جیل پہنچی مریم نواز گھر سے والد کے لیے کھانا بنوا کر لائیں۔ ذرائع کے مطابق کھانے میں مچھلی، سبزی اور گاجر کا حلوہ شامل تھا۔ (ن) لیگ کے خواجہ اصف، خاقان عباسی، عظمی بخاری، رانا ثناللہ، مشاہد اللہ خان سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد کوٹ لکھپت جیل پہنچی ۔ نجم سیٹھی اور جگنو محسن بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل پہنچے اس موقعہ پر پارٹی قائدین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے قائد میاں نوازشر یف نے ان سے ملک میں جاری سیاسی حالات سمیت دیگرایشوز کے حوالے سے بات چیت کی اور اپنی گفتگو کے دوران نوازشر یف نے کہا کہ جیل میں مجھے آئین وقانون کے مطاقب جو سہولتیں ملنی چاہیے وہ آج تک نہیں مل سکی اور ٹی وی کیلئے بھی باربارکہا ہے مگر مجھے کسی نے ٹی وی نہیں اور اخباربھی ایک ہی آتا ہے جس کو پڑھ پڑھ کرمجھے زبانی یاد ہوجاتا ہے ۔

Facebook Comments
Share Button