تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

سیپ اور این ای ایف اساتذہ کیلئے پوسٹوں کی منظوری دیں گے، شفقت محمود

Share Button

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں معیاری تعلیم کوفروغ دینے کے لئے صوبائی حکومت سے بھرپورتعاون کریںگے ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تعلیمی شعبے کی ترقی کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھارہی ہے۔صوبائی وزیرتعلیم ابراہیم ثنائی نے گلگت بلتستان کے تعلیمی شعبے کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیپ اساتذہ کومستقل کرنے کے لئے صرف750پوسٹیں منظورہوئیں جوناکافی ہے۔این ای ایف بیسک اساتذہ کی پوسٹوں کی منظوری نہ ملنے سے کئی سال سے خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے وفاقی حکومت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سے تعاون کرتے ہوئے ہماری سفارشات کے مطابق اساتذہ کی پوسٹیں منظورکرے صوبائی وزیرتعلیم نے گلگت بلتستان میں تعلیمی ترقی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیاوفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سیپ اساتذہ،این ای ایف اوربیسک اساتذہ کومستقل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔صوبائی حکومت سے اس معاملے میں بھرپورتعاون کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے ہم تعلیم وصحت پرخصوصی توجہ دیں گے۔

Facebook Comments
Share Button