تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

عارضی ملازمین کی مستقلی کا بل تیار

Share Button

گلگت بلتستان میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ کو مزید غورکیلئے محکمہ قانون کو بجھوادیاگیا، بل کی منظوری کی صورت میں گریڈ ایک سے پندرہ کے عارضی ملازمین کو ایک سال سے خدمات انجام دے رہے ہوں مستقل ہونگے ، گریڈ 16سے 18تک کے وہ عارضی ملازمین جو دوسال سے خدمات انجام دے ہوں مستقل ہونگے،ذرائع کے مطابق ایکٹ کے تحت صرف وہ ملازمین مستقل ہونگے جو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھرتی ہوئے ہوں اور ان کا ٹیسٹ و انٹرویو ہوچکا ہو،کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا بل اپوزیشن لیڈر محمد شفیع خان نے یکم جنوری 2019ء کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیش کیاتھا جسے قانون ساز اسمبلی کے سپیکر فدا محمد ناشاد نے گلگت بلتستان لاء ڈیپارٹمنٹ کو بجھوادیا ہے، بل میں 2013ء کے بعد سے بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی تھی، بل کو منظوری کیلئے قانون ساز اسمبلی میں پیش کیاجائے گا، اس سے پہلے 2013ء میں پیپلزپارٹی دو ر میں ایک بل لایا گیا تھا جس کے زریعے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو بیک وقت مستقل کیاگیاتھا،پانچ سال بعد یہ دوسرا کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا بل ہوگا جس کی منظوری کی صورت میں سینکڑوں عارضی ملازمین مستقل ہونگے۔واضح رہے کہ قانون ساز اسمبلی کے گزشتہ سیشن میں کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے بل کی تمام ممبران نے حمایت کی تھی، امکان ہے کہ اسمبلی اس بل کی منظوری دیگی۔

Facebook Comments
Share Button