تازہ ترین

Marquee xml rss feed

پی ٹی اے نے پرانے موبائلوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس لگا دیا پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی نے تاجروں کو پابند کیا ہے کہ پرانے موبائل بیچنے سے پہلے انہیں اس پر ٹیکس ادا کرنا ... مزید-آئی جی سندھ نے شہری کے پولیس کیساتھ نامناسب رویے کا نوٹس لے لیا-نواز شریف کی ضمانت پر اظہار تشکر کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی-عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ڈاکٹر شہباز گل مریم نواز کی درخواست پر کارڈیالوجی سینٹر جیل کے اندر بنایا گیا تھا ۔ کارڈیالوجی سینٹر میں 21 ڈاکٹرزاور 21 ٹیکنیشن ... مزید-نواز شریف کو ان کی ضمانت پر رہائی کے عدالتی حکم کی اطلاع جیل میں دی گئی-شکر ہے عدالت نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی، وزیر اعظم لندن میں سیل لگی ہوئی تھی اور نواز شریف وہاں شاپنگ کرنے کے لیے مچل رہے تھے، عمران خان-تاریخی شاہی قلعہ میں واقعہ شیش محل کی سیاحت کے لئے سیاحوں پر 100 روپے مالیت کا ٹکٹ لاگو کر دیا گیا-لاہورہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا-اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نواز شریف کو رہائی ملی ،عدالتی فیصلے کو سراہتے ہیں،شہباز شریف-وفاقی جامعہ اردو کراچی میں طلباء گروپوں کے مابین تصادم، کھڑکیاں ،دروازے توڑ دیے گئے انتظامیہ جھگڑا رکوانے میں ناکام ، پولیس اور رینجرز طلب کر لی گئی

GB News

سبطین احمد سیکرٹری سروسز، ظفر وقار تاج کو سیکرٹری تعلیم بنادیا گیا

Share Button

گلگت بلتستان سیکریٹریٹ میں پانچ سیکریٹریز کے محکمانہ تبادلے کر دیئے گئے ہیں گریڈ 20کے آفیسر ظفر وقار تاج کا محکمہ پانی و بجلی سے محکمہ تعلیم میں تبا دلہ کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ 19 کے آفیسرز سبطین احمد کو محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن کے سیکریٹری کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔ گریڈ19 کے آفیسر سید اختر حسین رضوی کا سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن سے سوشل ویلفئر ‘ پاپولیشن ‘ وومن ڈویلپمنٹ ‘ ہیومن اینڈ چائلڈ رائٹس و یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ میں تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 18 آفیسر سید عبد الوحید شاہ کا محکمہ تعلیم سے محکمہ پانی و بجلی میں تبادلہ کیا گیا ہے ۔نو ٹفکیشن کے مطابق تمام تبادلے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر ) محمد خرم آغا کے حکم پر کئے گئے ہیں ۔چیف سیکریٹری کے ڈپٹی سیکریٹری شجاع عالم کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے ۔ گریڈ18 کے آفیسر شجاع عالم چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکریٹری آئی اینڈ سی تھے ۔ شجا ع عالم کو ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیںشجاع عالم کو چیف سیکریٹری کے ڈپٹی سیکریٹری آئی اینڈ سی کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے واضح رہے کہ قبل ازیں محکمہ پلاننگ کے سیکریٹری بابر امان بابر کے پاس اینٹی کرپشن کے ڈی جی کا اضافی چار ج تھا ۔ چیف سیکریٹری کے حکم پر محکمہ سروسز نے اینٹی کرپشن کے ڈی جی کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button