تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

ہندوستان سندھ طاس معاہدے کا معاملہ حل کرنے پر آمادہ

Share Button

ہندوستان نے پاکستان کی درخواست پر چناب بیسن میں منصوبوں کے معائنے کی اجازتم فیصل واوڈا کی تین رکنی ٹیم کو روانگی کی ہدایت دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسئلے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی کوششوں سے بھارت انڈس واٹر ٹریٹی تنازع حل کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ہندوستان نے پاکستان کی درخواست پر چناب بیسن میں منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد فیصل واوڈا نے 3 رکنی ٹیم کو بھارت روانگی کی ہدایت کر دی ہے، وفد کی قیادت کمشنر انڈس واٹر کریں گے۔اس حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اپنی ٹیم کو معائنہ کے لئے روانگی کی ہدایت کر دی ہے، خصوصی ٹیم 27 جنوری سے یکم فروری تک منصوبوں کا معائنہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے بھارت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بات چیت پر آمادہ ہو گا۔

Facebook Comments
Share Button