تازہ ترین

Marquee xml rss feed

GB News

طلبہ عصرِ حاضر کے چیلنجز سے آگاہ رہیں، میجر جنرل آصف غفور

Share Button

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ طلبہ ملکی ترقی میں اپنے مثبت کردار کو یقینی بنائیں اور عصر حاضر کے چیلنجز سے آگاہ رہیں۔بلتستان یونیورسٹی سکردو کے طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے امن واستحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور گلگت بلتستان کی سماجی ومعاشی ترقی میں پاک فوج کے خصوصی کردار کا بھی شکریہ ادا کیا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر گمراہ کن پراپیگنڈا ناکام بنانے پر خراج تحسین کرے ہوئے کہا کہ طلبہ عصر حاضر کے چیلنجز سے آگاہ رہیں اور ملکی ترقی میں اپنے مثبت کردار کو یقینی بنائیں۔

Facebook Comments
Share Button