تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

مضر صحت اشیاء کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون ہوگا، کمشنر بلتستان

Share Button

کمشنر بلتستان ڈویژن حمزہ سالک نے کہا ہے کہ بلتستان کے چاروں اضلاع میں غیرمعیاری اور مضر صحت اشیاء کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون ہو گا کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ناقص اور مضر صحت اشیاء کیخلاف ایکشن ہو گا، بڑی مرغیاں مضر صحت ہیں ان پر پہلے پابندی ہے، ملک کے کسی کونے میں بڑی مرغیاں فروخت نہیں ہو رہیں سکردو میں ناقص اور غیرمعیاری اشیاء بیچنے کی کسی کو اجازت نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور صحافی میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے عوام کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں ہو گا برفباری کے دوران دور افتادہ اور بالائی علاقوں میں لوگوں کو درپیش ممکنہ مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ الرٹ ہے سڑکوں کی فوری صفائی کیلئے جگہ جگہ پر عملے تعینات ہیں ڈپٹی کمشنر کو جگہ جگہ پر کھلی کچہریاں لگا کر عوامی مسائل دریافت کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ہر ہفتے ڈپٹی کمشنر کھلی کچہریاں لگا کر عوامی مسائل دریافت کر رہے ہیں سکردو شہر میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے دو جنریٹر لائے گئے ہیں شہر میں لوڈشیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مثبت سوچ کے تحت آگے بڑھنے کی ضرورت ہے میڈیا کا علاقے کی تعمیروترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے مقامی صحافیوں نے علاقے کی تعمیروترقی اور سیاحت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے یہ تاثر غلط ہے کہ ہم مسائل کے حل میں پہلو تہی سے کام لے رہے ہیں عوام کو درپیش مشکلات دور کی جائیں گی ہمارے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں مسائل کے حل میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔

Facebook Comments
Share Button