تازہ ترین

Marquee xml rss feed

بحرین کے دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈران چیف سے ملاقات کی-ساہیوال کے پر درد واقعے نے ننھی زینب کے والد کو بھی غمزدہ کر دیا ننھی زینب کے والد امین انصاری مقتول خلیل کے یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارنے ان کے گھر پہنچ گئے-کنٹرول لائن کے ساتھ جندروٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ ، ایک خاتون سمیت تین شہری زخمی ہو گئے، آئی ایس پی آر-قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت تبدیل، (کل) صبح 11 بجے کی بجائے شام ساڑھے چار بجے ہوگا-اسلام آباد ، گاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن کا نظام متعارف کرا دیا گیا-ٹیکس فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم، 1300 سی سی تک کی گاڑیاں نان فائلر بھی خرید سکے گا ، 1800 سی سی اور اس سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس ... مزید-نعیم الحق نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر ضبط کرنے کی دھمکی دے دی شہباز شریف اور اس کے چمچوں کی اتنی جرات کہ وہ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم پر ذاتی حملے کریں۔کیا وہ جیل میں ... مزید-وزیراعظم کا سانحہ ساہیول پر وزراء متضاد بیانات پر سخت برہمی کا اظہار آئندہ بغیر تیاری میڈیا پر بیان بازی نہ کی جائے انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے کسی قسم کی معافی کی گنجائش ... مزید-وزیر خزانہ اسد عمر کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کردہ ضمنی مالیاتی (دوسری ترمیم) بل 2019 کا مکمل متن-5 ارب روپے قرض حسنہ کیلئے مختص کرنا خوش آئند ہے، فنانس بل میں غریب آدمی کو صبر کا پیغام دیا گیا ہے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا ... مزید

GB News

ہیش بھٹ نے اپنی صاحبزادی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ’غنڈی‘ قرار دے دیا

Share Button

بالی وڈ فلم ساز و ہدایت کار مہیش بھٹ نے اپنی صاحبزادی اداکارہ عالیہ بھٹ کو ’غنڈی‘ قرار دے دیا۔

اداکارہ کی نئی فلم ’گُلی بوائے‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

فلم میں عالیہ ایک مسلمان لڑکی سکینہ کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں انہیں انتہائی جذباتی، منہ پھٹ اور اپنے بوائے فرینڈ کے لیے حساس دیکھا جا سکے گا۔

ٹریلر میں عالیہ بھٹ کا رنویر سنگھ کے ساتھ ایک مکالمہ بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ وہ بوتل مار کر کسی کا سر پھاڑ دیتی ہیں اور جب رنویر سنگھ ان سے پوچھتے ہیں کہ ایسا کیوں کیا؟ تو وہ جواب دیتی ہیں ’میرے بوائے فرینڈ کے ساتھ گلو گلو کرے گی تو دھوپتونگی ناں اس کو‘، جس پر رنویر انہیں ‘بہت بڑی غنڈی‘ قرار دیتے ہیں۔

اور اب عالیہ کے والد مہیش بھٹ نے بھی ان کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی اور لکھا، ’عالیہ ایک غنڈی ہے‘۔

دوسری جانب ٹریلر میں شامل عالیہ بھٹ کے تمام مکالمے بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں جس پر متعدد مزاحیہ میمز بھی بنائی جا رہی ہیں۔

Facebook Comments
Share Button