تازہ ترین

Marquee xml rss feed

GB News

وزیراعلیٰ ہلدی پل کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کو دلانے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں، انجینئر اسماعیل

Share Button

پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر محمد اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ ضلع گانچھے کے سب ڈویژن مشہ بروم کے علاقہ ہلدی میں دریائے ہوشے پر بننے والے آر سی سی پل کا ٹھیکہ وزیراعلیٰ من پسند اور منظور نظر ٹھیکیدار کو دلانے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران پر دبائو ڈال رہے ہیں حفیظ الرحمن چاہتے ہیں کہ آر سی سی پل کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکدار کو دلا کر خوب کمیشن حاصل کریں۔ آر سی سی پل کے ٹینڈر میں بڑے پیمانے پر ہیراپھیری کی جا رہی ہے اور مروجہ قوانین کا مذاق اڑایا جا رہا ہے ، پل کا ٹھیکہ میرٹ پر مقامی ٹھیکیداروں کو نہ دیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے وزیراعلیٰ گلگت ، غذر ، سکردو میں کرپشن کی بدترین مثالیں قائم کرنے کے بعد مشہ بروم پہنچ گئے ہیں اگر انہوں نے کرپشن کا سلسلہ ختم نہ کیا تو بھرپور مزاحمت ہو گی، کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشہ بروم میں آر سی سی پل کے ٹینڈر میں ہیراپھیری کر کے کروڑوں روپے غبن کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے کروڑوں روپے وزیراعلیٰ اینڈ کمپنی کو ہڑپ کرنے نہیں دیں گے ہم چاہتے ہیں کہ آر سی سی پل کا ٹھیکہ میرٹ پر دیا جائے مقامی ٹھیکیداروں کو نظرانداز کر کے وزیراعلیٰ کے منظور نظر ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دلانے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار ہو رہی ہے ہر طرف کرپشن کا بازار گرم ہے میرٹ کے نام پر تماشہ ہو رہا ہے وزیراعلیٰ اور ان کے حواریوں نے گانچھے میں لوٹ مار کر بدترین مثال قائم کر دی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قانونی مذاق بن گیا ہے کہیں کوئی احتساب نہیں ہو رہا ہے پچھلے ساڑھے تین سال کے دوران جتنی کرپشن ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ اور ان کے حواری ٹھیکوں میں کروڑوں روپے کے کمیشن لے رہے ہیں جن لوگوں کے پاس کھانے کیلئے روٹی نہیں تھی چلانے کیلئے بائی سائیکل نہیں تھی رہنے کیلئے مکان نہیں تھا ان کے پاس اربوں کی جائیدادیں آ گئی ہیں نیب کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کریں گورنر اور چیف سیکرٹری کرپشن کا نوٹس لیں ورنہ حالات خراب ہوں گے۔

Facebook Comments
Share Button