GB News

فرحان اختر باکسر بن گئے

Share Button

بالی وڈ اداکار فرحان اختر بہت جلد اپنی آنے والی فلم میں ’’باکسر‘‘ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔6 سال قبل فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں بھی فرحان اختر ایک کھلاڑی کا کردار ادا کر چکے ہیں اور اب اپنی آنے والی فلم ’’طوفان‘‘ میں وہ پھر سے ایک کھلاڑی بنیں گے ۔ فرحان اختر نے اس خبر کا اعلان خود سوشل میڈیا پر بھی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کسی کی سوانح حیات پر مبنی فلم نہیں بلکہ ایک خیالی کہانی ہے۔واضح رہے کہ فلم پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور فرحان اختر باکسنگ سیکھنے کیلئے باقاعدہ کلاسز لیں گے تاکہ پردہ سکرین پر حقیقت کے رنگ بھرے جا سکیں۔

Facebook Comments
Share Button