GB News

پاکستان تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینا چاہتا ہے،اسد قیصر

Share Button

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ مذہبی ،ثقافتی اوردوستی جیسے رشتے میں بندھا ہوا ہے، جنوبی ایشیائی ممالک میں ملکی معیشت کی مضبوطی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے جبکہ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاایران پاکستان میں تجارت کے ذریعے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ منگل کو ایران کے پاکستان میں تعنیات سفیر مہدی ہنردوست کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات ملاقات میں دوطرفہ باہمی تعلقات سمیت علاقائی سلامتی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان ایران کے ساتھ مذہبی ،ثقافتی اوردوستی جیسے رشتے میں بندھا ہوا ہے، پاکستان ایران کے ساتھ معاشی، اقتصادی اور علاقائی ترقی کے لیے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، انہوں نے کہا جنوبی ایشیاء میں بسنے والے تمام ممالک میں ملکی معیشت کو مضبوط بنانے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مشترکہ اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے، اسد قیصر نے کہا پارلیمانی سفارتکاری اور باہمی روابط کے فروغ سے پارلیمنٹرین کی تجربات میں اضافہ ہو سکتا ہے،ایران پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی دوستانہ تعلقات کو بڑی قد کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاایران پاکستان میں تجارت کے ذریعے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

Facebook Comments
Share Button