تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

ساہیوال واقعہ،جے آئی ٹی کے بجائے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، خورشید شاہ

Share Button

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ پر جے آئی ٹی کی بجائے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، اتحادی جماعتیں حکومت کی جانب سے اہم معاملات میں مشاورت نہ کئے جانے پر نالاں ہیں، حکومت صرف اتحادی جماعتوں کے سہارے کھڑی ہے، پنجاب میں تبدیلی لانے کیلئے پیپلز پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، بدقسمتی سے حکومت کے پاس کوئی سوچ، وژن یاسیاست نہیں ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اور اتحادیوں میں الائنس میرٹ پر نہیں ہوا، اتحاد حالات کے تحت بنوایا گیا ہے، اتحادی جماعتیں حکومت کی جانب سے اہم معاملات میں مشاورت نہ کئے جانے پر نالاں ہیں، حکومت سمجھتی ہے کہ انہیں اقتدار کا حصہ بنایا اور اسپیکر شپ دی گئی ہے، حکومت سمجھتی ہے کہ اتحادی ان کے محتاج ہیں جب کہ ایسا نہیں ہے، حکومت یہ سمجھنے کو تیار نہیں کہ اتحادیوں کی وجہ سے ہی ان کی حکومت بنی ہے، پنجاب میں تبدیلی کی ہوا چلے گی تو دیکھیں گے، پیپلزپارٹی پنجاب میں تبدیلی کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، بدقسمتی سے حکومت کے پاس کوئی سوچ، وژن یا سیاست نہیں ہے، ساہیوال واقعہ پنجاب حکومت کی نا اہلی ہے، جے آئی ٹی کی بجائے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔(اح)

Facebook Comments
Share Button