GB News

سکردو، واٹر فلٹریشن پلانٹس کے بارے شکایات، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

Share Button

کمشنر بلتستان حمزہ سالک نے شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کے بارے میں شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے اور ساتھ ہی متعلقہ محکمہ جات کے اعلی عہدداروں سے وضاحت بھی طلب کی ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو حسین آحمد رضا کی سرکردگی میں قائم کمیٹی کوکمشنر بلتستان کی طرف سے واضع ہدایت دی گئی ہے کہ شہر میں قائم واٹر فلڑیشن پلانٹس سے لوگوں کو ہر صورت میں پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر کمیٹی کے ممبران جلد شہر کے تمام واٹر فلڑیشن پلانٹس کوا معائینہ کرینگے اور اپنی تفصیلی رپورٹ کمشنر بلتستان کو پیش کرینگے ۔ کمیٹی واٹر فلڑیشن پلانٹس کی تنصیب ، موجودہ صورت حال اور آئیندہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کرینگے ۔ اور تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنل کرنے کے لیے عملی اقدامات بھی کرینگے ۔ کمشنر بلتستان حمزہ سالک نے بلتستان میں حالیہ برف باری کے حوالے سے بلتستان کے چاروں اضلاع سے قریبی رابطے میں ہیں ۔اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور دیگر اداروں کے سربراہوں سے اضلاع کی صورت حال کے حوالے سے تبادلہ خیا ل بھی کررہے ہیں انہوں نے بالائی علاقوں میں برف کی صور ت حال کے حوالے بھی مختلف ڈپٹی کمشنروں کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں ۔ کمشنر بلتستان نے کھرمنگ کے بالائی علاقوں اور بلخصوص گائوں میوردو میں شدید برف باری کے باعث ڈپٹی کمشنر کھرمنگ کو اشائے خوردنوش اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

Facebook Comments
Share Button