تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے رپورٹ فائنل ہوچکی، ایم ڈی نیٹکو

Share Button

ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم ٹوانہ نے کہا ہے کہ ہمیں ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے اور ادارے کی بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ہوئے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ایک بیان کے مطابق نیٹکو کے منیجنگ ڈائریکٹر عاصم ٹوانہ سے نیٹکو ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے کابینہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں ادارے کی موجودہ صورت حال، ملاذمین کی اپ گریڈیشن، کنٹریکٹ ملاذمین کی مستقیلی سروس، ونٹر الاونس اور دیگر مسائل پر تفصیلی بات ہوئی۔ ایم ڈی نیٹکو عاصم ٹوانہ نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملاذمین کی اپ گریڈیشن،کنٹریکٹ ملاذمین اور ونٹر الاونس کے حوالے سے فائنل رپورٹ تیار کیا گیا ہے اور بورڈ کی میٹنگ میں ان تمام اہم مسائل کو حل کرنے کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ایم ڈی نے ادارے میں قلیل مدت میں آمدن کی حصول کے لئے کئی جامع منصوبے اور اصلاحات اور ان پر کام کے حوالے سے ایسوسی ایشن کو آگاہ کیا جو کہ انتہائی خوش آئیند اور ادارے کے مستقبل کے لئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ نیٹکو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر منور عباس نے ایم ڈی کو ان کی انتھک محنت، کاوشوں اور ادارے میں مختلف منصوبوں پر کام کو سراہتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے ملازمین کو در پیش مسائل کے حل کے لئے جامع اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے نئے ایم ڈی نیٹکو پر تمام ملازمین کی طرف سے اعتماد اور ادارے کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا ۔

Facebook Comments
Share Button