GB News

گلگت بلتستان کی ترقی میں معاونت کی یقین دہانی

Share Button

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا ہے کہ حکومت پنجاب گلگت بلتستان کی ترقی میں بھرپورمعاونت کرے گی۔پنجا ب کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلباء کیلئے سیٹوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ اعلیٰ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء وطالبات با آسانی داخلے لے سکیں۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کو مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایف سی پی ایس میں داخلے کے لیئے کوٹہ مختص کیا جائے گا پنجاب کے مختلف شہروں میں مقیم گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے لوگو ں اور زیر تعلیم سٹوڈنٹس کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلی گلگت بلتستان کی یقین دہانیاں خوش آئند ہیں’پنجاب کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے نشستوں میں اضافہ مثبت قدم ہے تاہم بنیادی بات نشستوں میں اضافے کی نہیں کیونکہ یہ بہرحال ایک نوع کا کوٹہ ہی ہے جو یقینا طلباء وطالبات کی ضرورتوں کو پورا نہیں کر سکتا۔پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ گلگت بلتستان میں میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے معاونت کرے تاکہ کوٹے کی صورتحال سے جان چھوٹے اور طلباء وطالبات اپنے علاقے میں میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم آسانی سے حاصل کر سکیں اور یہاں کے ذہین طلباء کو ملک بھر کے پروفیشنل اداروں میں داخلوں کے لیے دھکے نہ کھانے پڑیں۔پنجاب کے وزیراعلی اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان سے بات کر کے ہنگامی و ترجیحی بنیادوں پر مذکورہ دونوں مضامین میں تعلیمی اداروں کے قیام کا بندوبست کرنے میں معاونت نہ کریں۔یہ اتنا بڑا کام نہیں ہے کہ بلاوجہ تاخیر کی جائے یہ المیہ ہی ہے کہ گلگت بلتستان کے طلباء کو میڈیکل و انجینئرنگ کی تعلیم سے محروم رکھا جائے۔

Facebook Comments
Share Button