تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

Share Button

سکردو ( محمد اسحاق جلال ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سکریٹری ارشاد داد نے گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کے لئے صوبائی ،ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل سطح پر عہدوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں 25جنوری تک آن لائن لنگ کے ذریعے مرکزی جنرل سکریٹری تک پہنچائیں 25جنوری کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قابل قبول نہیں ہوں گی پارٹی کے مرکزی جنرل سکریٹری کی ہدایت پر عہدوں کی میرٹ پر تقسیم کیلئے خصوصی ٹیم کے ذریعے گلگت بلتستان میں خفیہ سروے بھی شروع کر دیا گیا مذکورہ ٹیم اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ پارٹی کے پرانے اور حقیقی وفادار کارکن کون ہیں؟ کتنے لوگ محض مفادات کیلئے پارٹی میں گھسے ہوئے ہیں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت عہدوں کی تقسیم پر کرنا چاہتی ہے وزیر اعظم عمران خان کی اپنی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ پارٹی کارکنوں کو آگے لایا جائے جہنوں نے برے وقت میں پارٹی کاساتھ دیا ہے اور مخالفین کیلئے مشکلات پیدا کی ہیں عہدوں کی تقسیم کے لئے خفیہ سروے شروع ہونے سے پارٹی ے پرانے رہنماء خوش نئے سخت پریشان دکھائی دے رہے ہیں پارٹی کے تمام رہنماء عہدوں کے حصول کیلئے دوڑ دھوپ میں شامل ہوگئے ہیں کئی رہنماؤ ں نے وفاقی سطح پر سفارش لڑانا شروع کردی ہیں اب یہ مرزی قیادت کیلئے امتحان ہے کہ وہ عہدوں کی تقسیم کس بنیاد پر کردتی ہے؟ کیا عہدے پرانے نظریاتی کارکنوںمیں تقسیم کئے جاتے ہیں یا قانون ساز اسمبلی کے آئندہ الیکشن کو مد نظر رکھ کر دیئے جاتے ہیں پارٹی کے مقامی کارکنوں نے خفیہ سرے شروع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہاہے کہ خفیہ سروے شروع ہونے سے مسئلہ حل ہو جائے گا نظریاتی کارکنوں و ہی عہدے ملیں گے موقع پر ست لوگ عہدوں سے دور رہیں گے ۔

Facebook Comments
Share Button