تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

ویرات کوہلی نے انوشکا کے ساتھ خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز بتا دیا

Share Button

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کی شادی کو ایک برس سے زائد کا عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

ویرات کوہلی اس وقت انوشکا شرما کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود ہیں جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ سیریز جاری ہے۔

انوشکا اور ویرات کی جوڑی کے مداح صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ دونوں ہی ہر جگہ سب کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں ایسے میں ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو میں اپنی خوشگوار شادی شدہ زندگی کا راز شیئر کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اور میری اہلیہ دونوں ہی عام چیزیں کرتے ہیں جیسے کہ کبھی چہل قدمی کے لیے چلے جاتے ہیں یا کسی خوبصورت جگہ کا دورہ کرتے ہیں، گزشتہ رات ہم دونوں مرین پریڈ میں تھے جہاں ہم نے ’فُل مون‘ انجوائے کیا، ہم وہاں بینچز پر بیٹھے اور باتیں کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ دراصل بہت سادہ سی چیزیں ہماری تفریح کا ذریعہ بنتی ہیں کیوں کہ ہم دونوں ہی مداحوں کی نظروں میں رہتے ہیں اور ہم ہمیشہ لوگوں کے لیے کام کرتے ہیں تو ہماری ترجیح رہتی ہے کہ ہم ان سب چیزوں سے دور جائیں اور ایسی جگہ جائیں کہ جہاں ہم مکمل طور پر پہچانے نہ جائیں اور ہم انجان ہوں‘۔

واضح رہے کہ ویرات اور انوشکا کی شادی دسمبر 2017 میں اٹلی کے شہر میلان میں ہوئی تھی اور گزشتہ برس دونوں نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

بالی وڈ اداکارہ اکثر و بیشتر مختلف میچز کے دوران اپنے شوہر ویرات کوہلی کی ہمت باندھتی نظر آتی ہیں، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے خاصا لگاؤ ہے۔

Facebook Comments
Share Button