تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

شعیب اختر نے تنقید نہیں، ذاتی حملے کیے: سرفراز

Share Button

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے 4 میچز میں معطلی کی سزا کے بعد جنوبی افریقا سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

کراچی پہنچنے پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے جو غلطی کی اور اس کو تسلیم بھی کیا جس کی سزا مل گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ  کا شکریہ کہ اس نے معاملہ کو ٹھیک طرح سے سنبھالا۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا فیصلہ سب کے سامنے ہے ایک میچ کے لیے جنوبی افریقا میں رکنے سے کوئی فرق نہیں پڑنا تھا، اچھا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے پہلے آرام مل جائے گا۔

سابق کرکٹر شعیب ملک کی جانب سے تنقید پر ان کا کہنا تھا کہ شعیب اختر نے تنقید نہیں بلکہ ذاتی حملے کیے۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ میں نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے تھے جس پر شعیب اختر نے جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز بہت سستے میں چھوٹ گئے ہیں، میر ی اطلاع کے مطابق ان پر دس میچز کیلئے پابندی عائد کی جارہی تھی اور تین ماہ کے لیے پابندی بھی لگائی جاسکتی تھی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سرفراز احمد نے جنوبی افریقا کے سیاہ فام کھلاڑی اینڈائل فیلوک وائیو کو نسلی تعصب پر مبنی جملہ کہا تھا جو انہوں نے سنا بھی نہیں۔

سرفراز احمد نے اپنے جملے پر کھلاڑی سے معافی مانگی اور انہیں اینڈوائل فیلوک وایو نے معاف بھی کیا تاہم اس کے باوجود آئی سی سی نے کپتان سرفراز احمد پر 4 میچز کی پابندی لگائی جس کے بعد انہیں وطن واپس بلالیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button