تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

Share Button

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آمد اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔  ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی سفیر کے مطابق سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ ولی عہد کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں، ولی عہد کا دورہ پاکستان دو روزہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کی تاریخ میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے۔ ان کے دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوران 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو گی۔اس کے علاوہ دفتر خارجہ نے بھی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی تھی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز فروری میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان معاہدوں کی متعدد یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک مفاہمت کی متعدد یادداشتوں کی تیاری میں مصروف ہیں جن کی سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران منظوری اور دستخط ہوں گے، تاہم انھوں نے معاہدوں کی نوعیت سے متعلق زیادہ تفصیل بتانے سے گریز کیا۔یاد رہے سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دی تھی۔ گزشتہ برس اگست میں حکومت سنبھالنے کے بعد عمران خان بھی اپنا پہلا غیر ملکی دورہ سعودی عرب کا کیا تھا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button