تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

پاکستان سپر لیگ میں عامر کی فارم اور فٹنس ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی

Share Button

ون ڈے انٹر نیشنل میں مسلسل خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستان ون ڈے میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

عامر کی جگہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں شمولیت کے لیے جنید خان مضبوط امیدوار ہیں۔

بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ اگر عامر نے اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش نہ کی تو ان کی پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت ناممکن ہو جائے گی۔

محمد عامر نے جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے انٹر نیشنل میں دو وکٹ حاصل کیے۔ ان کی بولنگ اوسط 51 رنز فی وکٹ تھی جبکہ عامر کا اکانومی ریٹ چار اعشاریہ 63 تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز میں ٹیم انتظامیہ نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ ان کی بولنگ رفتار بھی کم ہوئی ہے اور ان کی بولنگ میں بھی پہلے جیسی بات دکھائی نہیں دے رہی جبکہ ان کے مقابلے میں جنید خان نے ایشیا کپ میں اچھی بولنگ کی پھر وہ نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز میں ان فٹ ہو گئے۔

اب جنید خان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں اچھی رفتار اور ردھم کے ساتھ بولنگ کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اگلی سیریز مارچ کے آخر میں ہو گی۔ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں عامر کی فارم اور فٹنس ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی بولنگ کرنے والے عامر ون ڈے سیریز میں آف کلر دکھائی دیئے۔ ان سے بہتر بولنگ شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری نے کی۔

حالیہ سیریز سے قبل اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف تین وکٹوں کے شاندار اسپیل کے بعد سے ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے اور وہ آخری 10 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں صرف تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے تھے جب کہ آخری پانچ ون ڈے میچوں میں انہیں کوئی بھی وکٹ نہیں مل سکی ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاہین شاہ آفریدی نے چار میچوں میں چھ، شاداب خان اور عثمان خان شنواری نے 5، 5 وکٹ حاصل کئے۔

بیٹنگ میں سب سے غیر معمولی کارکردگی امام الحق کی رہی، انہوں نے پانچ میچوں میں 271 رنز بنا کر مین آف دی سیریز ایوارڈ حاصل کیا۔ محمد حفیظ نے 149، بابر اعظم نے 195 اور فخر زمان نے 167 رنز بنائے۔

Facebook Comments
Share Button