تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

آرمی چیف کی اچانک ڈریسنگ روم آمد پر قومی کرکٹرز حیران

Share Button

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے شعبے میں پروفیشنل اور ماہر فوجی کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں لیکن ملک کے کروڑوں لوگوں کی طرح وہ بھی کرکٹ سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کو کرکٹ کے کئی ریکارڈز اور واقعات زبانی یاد ہیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی کرکٹ سے والہانہ محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ نجی دورے پر بدھ کو کیپ ٹاؤن میں تھے اور کرکٹ کی محبت انہیں نیولینڈز کیپ ٹاؤن کھینچ لائی جہاں انہوں نے ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں سےملاقات کی۔

کرکٹرز کو اچانک جنرل قمر جاوید باجوہ کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب ٹیم منیجر طلعت علی، جنرل باجوہ سے ہر کھلاڑی کا تعارف کرارہے تھے تووہ اس کھلاڑی کے بارے میں پہلے ہی بہت سی معلومات رکھتے تھے۔

پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر اور سابق انٹرنیشنل کھلاڑی منصور رانا سے بات چیت کے دوران جنرل قمر باجوہ نے ان کے والد اور مشہور امپائر شکور رانا مرحوم کے بارے میں بہت ساری باتیں کیں اور منصور رانا کو اس وقت حیرت ہوئی جب وہ کہہ رہے تھے کہ آپ کے چچا سلطان رانا اچھے کرکٹر اور غیر معمولی فیلڈر تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیڑ ھ سال قبل جب پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی تو آرمی چیف نے پاکستانی ٹیم کو جی ایچ کیو میں مدعو کیا تھا اور اس وقت کپتان سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں سے کھل کر تبادلہ خیال کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر طلعت علی ملک نے جمعرات کی شب کیپ ٹاؤن سے فون پر جیونیوز کو بتایا کہ پانچویں ون ڈے کے دوران مجھے کسی نے بتایا کہ جنرل باجوہ وی آئی پی باکس میں میچ دیکھ رہے ہیں، میں نے ان سے جاکر ملاقات کی اور انہیں مدعو کیا کہ آپ ڈریسنگ روم آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

جنرل صاحب کرکٹ سے دیرینہ محبت رکھتے ہیں انہوں نے ہماری دعوت کو قبول کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی، وہ کھلاڑیوں سے گھل مل گئے۔

طلعت علی ملک نے کہا کہ جنرل باجوہ نے بتایا کہ وہ خود بھی اچھے کرکٹر رہے ہیں اور کرکٹ کے اب بھی شوقین ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کئی معاملات پر بات چیت کی اور کھلاڑی ان کی معلومات دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

Facebook Comments
Share Button