تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

ایک لفظ پر پورا ایشو بن گیا، ان شاء اللہ کم بیک ہوگا: سرفراز احمد

Share Button

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایک لفظ پر پورا ایشو بن گیا، ان شاء اللہ کم بیک ہوگا، کپتانی کا گرین سگنل پہلے بھی تھا اور آگے بھی ہوگا۔

کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ دیکھنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ آئی سی سی پر کوئی غصہ نہیں اگر ہوتا تو اُن پر ہوتا جنہوں نے چیزوں کو اچھالا، وکٹوں کے پیچھے بولتے رہنا میری عادت ہے، اسے بدلنا مشکل ہے، بولتے رہنے کا مقصد ٹیم کا حوصلہ بڑھانا ہے۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ جنوبی افریقی کھلاڑی فیلوکوائیو کو شک تھا کہ میں نے اس کی والدہ کو کچھ بولا، میں نے اس سے معذرت کی اور سمجھایا کہ کچھ غلط نہیں کہا اور اُسے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں ماں کی دعا کی اہمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک لفظ پر پورا ایشو بن گیا، چار میچز کے لیے پابندی لگی تو میرا وہاں رکنا بے مقصد تھا جب کہ میری والدہ کا ردعمل تھا کہ اتنی سی بات پر میرے بچے کو اتنا برا بھلا کہ دیا۔

سابق کرکٹر شعیب اختر کی جانب سے تنقید پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میرے دل میں شعیب اختر کے لیے کوئی خلش نہیں، اگر انہیں کچھ برا لگا تو وہ بھی معاف کردیں۔

کپتان کی تبدیلی سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں پر سرفراز احمد نے کہا کہ میں مثبت سوچ رہا ہوں اور کپتانی کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بہترین 5 فاسٹ بولر ورلڈ کپ میں جائیں گے اور جنید خان بھی ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جب کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بھی وہ ٹیم کا حصہ ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button