تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد، کشمیری سراپا احتجاج

Share Button

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے جن کی آمد سے قبل ہی کشمیری سراپا احتجاج ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج مقبوضہ جموں کشمیر اور لداخ کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ بعض منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور کچھ کا افتتاح بھی کریں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی کے دورے سے پہلے ہی وادی کو فوجی چھاونی میں بدل دیا  گیا اور کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کے خوف سے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے۔

بھارتی پولیس نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو گرفتار کر کے تھانہ کوٹھی باغ میں منتقل کردیا۔

بنی ہال سے بارہ مولا تک ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ سیکڑوں موٹر سائیکلیں دستاویزات ہونے کے باوجود ضبط کرلی گئیں ہیں۔

قابض انتظامیہ نے کانفرنس سینٹر کے اطراف شہریوں کا آزادانہ سفر ناممکن بنا دیا ہے۔

شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر کو جانے والے راستوں پر ٹریفک پر پابندی لگادی ہے جب کہ راستوں پر فوجی اور پولیس دستے بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔

نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے جو مقبوضہ کشمیر کی متحدہ مزاحمتی تحریک کی اپیل پر کی جارہی ہے۔

کشمیری قیادت کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے 5 سال مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button