تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا، ن لیگ

Share Button

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا برسراقتدار آنا پاکستان کی اکہترسالہ تاریخ میں عوام کے ساتھ کیا گیا سب سے بڑا دھوکہ ہے،نئے پاکستان نعرہ لگانے والے پرانی پالیساں اپنا رہے ہیں، عمران خان نے جھوٹے اور سہانے خواب دیکھا کے تبدیلی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا،سازش کے ذریعے مسلم لیگ (ن) نے کی حکومت کی تمام کرنے جو کوشش کی گئی کامیابیوں کو ناکامیاں بنا حکومت تبدیل کرنے کی جو کوشش کی گئی ہے اس نے ملک کو اس حال میںپہنچا دیا ہے، کرپشن اور قرضوں نے نام نہاد افسانے بنا کر وہ تاریخ ساز کامیابیاں جو 5سالوں میں مسلم لیگ (ن )نے حاصل کیں ان سب کو دھندلادیا گیا، سیاسی بحران کی وجہ سے اقتصادی ترقی کی شرح 2فیصد نیچے آ گئی ہے اور اس سے 700ارب کا نقصان ہوا ہے، اس طرح کی سیاسی انجینئرنگ 21ویں صدی میں کسی ملک میں نہیں کی جاتی، سازش کے ذریعے ہماری کامیابیوں کو ناکامیاں بنا دیا گیا، آج نا اہل اور ویژن سے عاری حکومت نے پاکستانی ابھرتی ہوئی ترقی کو کریش کر دیا ہے اورہماری 5سال کی محنت آج برباد کر دی گئی ہے، ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) نے جو ترقیاتی منصوبے شروع کئے تھے سب بند پڑے ہیںیا سست روی کا شکار ہیں، ترقیاتی منصوبوں پر ساڑھے تین ارب سے زائد کی کٹوتی کی وجہ سے ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں، سی پیک کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں،نئے پاکستان کی ٹیم پرانے پاکستان کا کریڈٹ لینا چاہتی ہے اور تمام منصوبے کھٹائی میں ڈال دیئے گئے ہیں، پوری قوم بجلی اور گیس کے بلوں کے جھٹکے جس طرح لے رہی ہے وہ ناقابل یقین ہیں، قوم کو بتایا گیا کہ 10سے 15فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گیس کے بلوں میں 80فیصد سے 150اضافہ کیا گیا ہے۔جمعرات کو نیشنل پریس کلب میں مسلم لیگ ( ن ) کے رہنمائوں مریم اورنگ زیب، سائرہ افضل تارڈ اور انجنئیرخرم دستگیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ہماری حکومت کے دوران کئے گئے کاموں کا کریڈٹ لے رہی ہے۔معلومات کے تبادلے کے حوالے سے سوئس حکومت کے ساتھ معاہدہ مسلم لیگ (ن) نے کیا تھا۔ وزیراعظم نے بڑھائی ڈھٹائی کے ساتھ یہ کریڈیٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں کہ حکومت پہلی دفعہ یہ کارنامہ سرانجام دے رہی ہے۔ گیس اور توانائی کی تلاش کے معاہدے جو شاہد خاقان عباسی کے دور میں ہوچکے تھے۔ ان سے تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ اس حکومت کے آنے سے بین الاقوامی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے۔ آٹوموبائلزاور گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ کے پلانٹس کے حوالے آٹو پالیسی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے متعارف کروائی تھی۔ اس کے تحت جن معاہدوں پر عملدر آ مد ہورہا ہے تو حکومت یہ تاثر دینے کی کوشش کررہی ہے کہ ہماری کوششوں سے سرمایہ کاری ہورہی ہے۔ اسی طرح ملک میں سیاحت اور تجارت کے فروغ کیلئے ویزہ پالیسی میں رعایتیں اور ویزہ آن آرائیول جیسی سہولتیں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شروع کیں تھیں۔ ان کو ئی یہ بتائے کی کوشش کی گئی ہیکہ شائد تاریخ میں پہلی دفعہ کی حکومت نے شروع کیں۔ نئے پاکستان نعرہ لگانے والے پرانی پالیساں اپنا رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا برسراقتدار آنا پاکستان کی اکیتر سالہ تاریخ کا سب سے بڑا دھوکہ ہے جو پاکستان کی عوام کے ساتھ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments
Share Button