تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

بھارت ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے، وزیر خارجہ

Share Button

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے آپ کو جتنا مرضی چھپا لے سوشل میڈیا اسے بے نقاب کر دیتا ہے،بھارت سے تعلقات مسئلہ کشمیر کے حل سے منسلک ہیں، بھارت ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے،دورہ برطانیہ کا مقصد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا تھا، برطانیہ کی دونوں سیاسی جماعتیں فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجنے پر متفق ہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں متفقہ قرارداد کی منظوری اور ان پر ہونے والے ظلم و استبداد کے خلاف جو آواز بلند ہوئی وہ تاریخ کا حصہ ہے،پانچ ماہ میں سعودی عرب، یو اے ای نے اور قطر نے ہمارے ساتھ غیر معمولی تعاون کیا،آج امریکا ہماری وجہ سے طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے، عزت کا روزگار ڈھونڈنے ملکوں ملکوں پھرنے والے پاکستانیوں کو اب ملک کے اندر روزگار میسر ہو گا،سابق حکمرانوں کی نظر واشنگٹن پر ہوتی تھی، ہماری مدینے پر ہوتی ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت مغرب کی آشیرباد سے نہیں 22 سال کی مسلسل جہد سے آئی ہے،پاکستان اور چین کے مابین سی پیک پارٹ ٹو کا فیصلہ ہو چکا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پی ٹی آئی برطانیہ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ برمنگھم کے لوگوں نے جس طرح میرا استقبال کیا وہ ہمیشہ مجھے یاد رہے گا۔ آل پارٹیز پارلیمانی گروپ نے تحقیق اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد 30 اکتوبر کو جو رپورٹ شائع کی وہ وہی تھی جو پاکستان سال ہا سال سے کہتا چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ2018جون میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ شائع ہوتی ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتی ہے۔ ان دو رپورٹس کے بعد ہماری حکومت نے فیصلہ کیا کہ ہم تحریک انصاف ہیں اور ہمیں خاموشی توڑنا ہے مظلوموں کے ساتھ آواز اٹھانا ہے۔ ہم لوگ مغرب کی آشیرباد سے 22 سال کی جہد مسلسل سے اقتدار میں آئے ہیں۔ ہمیں کہا جاتا تھا کہ ہمارے پاس قیادت نہیں آج میں آپ سب کو مبارک باد دیتا ہوں کہ منزل قریب ہے میری منزل وزارتِ خارجہ کی کرسی نہیں بلکہ نیا پاکستان ہے

Facebook Comments
Share Button