تازہ ترین

Marquee xml rss feed

GB News

نواز شریف کی بیماری سنجیدہ مسئلہ ہے، رحم کی بھیک نہیں چاہئے، مریم نواز

Share Button

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیماری سنجیدہ مسئلہ ہے، رحم کی بھیک نہیں چاہیے، اس شخص کی صحت سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے جو ملک کا تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکا ہے، تین میڈیکل بورڈ حکومت نے خود بنائے تھے جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی صحت کا مسئلہ ہے، سروسز ہسپتال میں کارڈیک وارڈ ہی نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ چار دن سے نواز شریف کو سروسز اسپتال میں رکھا ہے جہاں کارڈیک یونٹ نہیں ہے، چار دن سروسز اسپتال میں کیوں رکھا گیا، میڈیکل بورڈ پانچ روز کیا کرتا رہا ہے، بورڈ بنا بناکر صحت کے معاملے پرتضحیک کی گئی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو جیل سے لے کر یہ خود آئے تھے، انہیں ایک ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال لے جایا جارہا ہے، نوازشریف کی تضحیک کی جارہی ہے، ہمیں رحم کی بھیک نہیں چاہیے۔مریم نواز نے کہاکہ چاروں بورڈز نے کہا کہ نواز شریف کو دل کے اسپتال جانا چاہیے، ان کی صحت کے معاملے پر ابہام حکومتی کارندوں نے پیدا کی، اس شخص کی صحت سے کھلواڑ کیا جارہا ہے جو تین بار وزیراعظم رہ چکا ہے۔

Facebook Comments
Share Button