تازہ ترین

Marquee xml rss feed

GB News

سی پیک کے تحت خنجراب ٹاپ کو آل ویدر، داسو تا رائیکوٹ روڈ ، ریجنل گرڈ سٹیشن کے قیام کا فیصلہ

Share Button

گلگت(نامہ نگار خصوصی)سی پیک کے تحت خنجراب ٹاپ کو آل ویدر، داسو تا رائیکوٹ روڈ ، ریجنل گرڈ سٹیشن کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ہے، ذرائع کے مطابق ،شندور چترال چکدرہ روڈکے آئی آئی یو 100میگاواٹ اور پھنڈر پاور ہائوس 80میگاواٹ اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سی جے سی سی کی میٹنگ میں شاہراہ قراقرم کو آل ویدر کرتے ہوئے خنجراب ٹاپ کو ہر موسم میں تجارت کیلئے کھولے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اس اجلاس میں شندور چترال روڈ کی اہمیت کے پیش نظر سی پیک کاحصہ بنادیاگیا جبکہ کے آئی یو سو میگاواٹ منصوبے پر بھی غورکیاگیا، کے آئی یو منصوبہ دریائے گلگت اور دریائے ہنزہ کے سنگم پر تعمیر کیا جائے گا، گلگت بلتستان میں ریجنل گریڈ کی تعمیر بھی سی پیک کا حصہ ہوگی۔

Facebook Comments
Share Button