تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

وزیر اعلی کی صدر پاکستان سے ملاقات ، گلگت بلتستان کے آئینی معاملات اور عوام کے جذبات سے آگاہ کیا

Share Button

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ،ملاقات میں وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے آئینی معاملات اور عوام کے جذبات سے صدر پاکستان تفصیلی آگاہ کیا ،صدر پاکستان نے خطے کی اہمیت اور وہاں کے عوام کی حب الوطنی کو سراہتے ہوئے ایوان صدر کی طرف سے تمام تر حمایت اور اعانت کا یقین دلایا ،وزیر اعلی نے قراقرم یونیورسٹی کے چند اہم منصوبوں اور اس کی ضروریات سے صدر کو باور کرایا،جن میں خواتین کیمپس کے قیام ،انجنیرنگ کالج ،الیکڑیکل اور مکینکل شعبہ جات کے قیام ۔دیامر ،غذر اور ہنزہ کیمپس کو باقاعدہ ڈھانچے اور ضروریات سے آراستہ کرنے ،تکنیکی تعلیم کے لئے اینڈو منٹ فنڈ کے قیام ،پروفیشنل ڈویلمنٹ کے شعبے کو مظبوط کرنا ،اور دیامر میں خواتین کے لئے تعلیم کی ترویج کے لئے مخصوص اینڈومنٹ فنڈ کے قیام کے حوالے سے صدر پاکستان سے درخواست کی جس پر صدر پاکستان نے قراقرم یونیورسٹی کوپاکستان کی بہترین جامعات کی صف میں لاکھڑا کرنے کے لئے اپنی بھر پور حمایت اور تعاون کی یقین دھانی کرادی صدر نے کہا کہ اس حوالے سے میں زاتی طور پر نگرانی کروں گا،وزیر اعلی نے بلتستان یونیورسٹی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر جلد تکمیل کے لئے صدر کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی درخواست کی جس پر صدر پاکستان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی یقین دھانی کرادی ،وزیر اعلی نے ریڈیو پاکستان گلگت اور سکردو کی اہمیت اور اپ گریڈ کرنے کی ضرورت سے صدر کو آگاہ کیا وزیر اعلی نے کہا کہ چونکہ بھارت نے گلگت بلتستان کی سرحد کے ساتھ کرگل اور لداخ کے ریڈیو سٹیشن کی صلاحیت بڑھائی ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی آواز کو موثر اور دورس بنانے کے لئے اقدامات کریں جس پر صدر پاکستان نے کہا کہ آپ نے جن امور کی طرف نشاندہی کی ہے اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Facebook Comments
Share Button