تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

حکمرانوں میں فیصلے کی قوت ہے نہ ڈلیور کرنے کی صلاحیت، سراج الحق

Share Button

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکومت ہر روز اپنی نااہلی اور بچگانہ حرکتوں سے ایک سے بڑھ کر ایک لطیفہ بنارہی ہے ۔ حکمرانوں میں فیصلے کی قوت ہے نہ ڈلیور کرنے کی صلاحیت ۔ وزیراعظم تین وزراء کو تبدیل کر کے کہتے ہیں تبدیلی آگئی ہے ، حالانکہ چھ ماہ کی کارکردگی دیکھی جائے تو پوری کابینہ کو تبدیل ہونا چاہیے ۔ موجودہ حکومت میں آٹھ وزراء مشرف کے اور باقی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے ہیں جس طرح وہ حکومتیں ناکام ہوئی تھیں ، ان سے زیادہ تیزی سے یہ حکومت ناکامی کی طرف بڑھ رہی ہے ۔ وزیراعظم کہتے تھے کہ میری حکومت عوام سے کبھی جھوٹ نہیں بولے گی مگر ساہیوال واقعہ میں پنجاب حکومت نے عوام سے آٹھ مرتبہ جھوٹ بولا ۔ ناحق قتل کرنے والے اللہ کے غضب سے بچ نہیں سکتے ۔ لوگوں کو دن دہاڑے اٹھا کر غائب کر دیا جاتاہے ۔ سینئر صحافی رضوان الرحمن رضی کو ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا ۔ حکومت خود لاقانونیت کو ہوا دے رہی ہے اگر کوئی مجرم ہے تو اسے پکڑ کر مقدمہ درج کر کے عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔ وہ ہفتہ کو لالہ موسیٰ میں النجاة اسلامک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ تقریب میں معززین علاقہ اور شہریوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عوام تبدیلی کے لیے ووٹ دیتے ہیں مگر حالات پہلے سے بھی زیادہ بگڑ جاتے ہیں ۔ ستر سال سے عوام کی گردنوں پر ایک ہی ٹولہ مسلط ہے اس ٹولے نے عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں اور قیام پاکستان کے عظیم مقصد کو پس پشت ڈا ل دیا گیا ہے ۔ پاکستان مدینہ کے بعد کلمہ اور نظریہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی دوسری مملکت تھا جس کے لیے لاکھوں لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن پاکستان کے اقتدار پر قابض انگریز کے غلاموں نے ان عظیم قربانیوں اور لاکھوں شہدا کے خون سے بے وفائی کی ۔

Facebook Comments
Share Button