GB News

حکومتی پالیسیاں ملک کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہیں،احسن اقبال

Share Button

مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیاں ملک کے لیئے خطرہ بنتی جا رہی ہیں عمران خان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں۔ وہ ہفتہ کو یونین کونسل لالہ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران کان کا میک اپ کر کے اسے قوم پر مسلط کیا گیااب یک ایک کر کے عمران خان کا میک اپ اتر رہا ہے۔ عمران خان آج بھی ڈی چوک والی تقریر کر رہا ہے۔ قوم دیکھ رہی ہے کہ عمران خان اندر سے مکمل اناڑی تھے۔ پاکستان میں اکہتر سال کے دوران سب سے بڑا دھوکہ عمران خان نے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہحکومت صرف اپوزیشن کی کردار کشی کر رہی ہے ہم نے قرض لے کر ملک میں سی پیک کے منصوبے لگائے۔حکومت نے مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیاہے اپوزیشن پارلیمنٹ میں سوال کرے گی۔

Facebook Comments
Share Button