تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیریوں کو حق دلانے میں ناکام ہوچکی، نیول چیف

Share Button

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام ہوچکی ہے،دنیا کے تمام شورش زدہ ممالک صرف اسلامی ہیں، کیا یہ کسی منصوبے کا حصہ ہے؟،سمندر میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک زمین پرامن نہ ہو،پاک بحریہ نے انسداد دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خلاف متعدد آپریشن کیے ہیں، سی پیک ایک معاشی اور تجارتی منصوبہ ہے، اس کے فوجی مقاصد نہیں ہیں، گوادر کا نیول بیس افواج پاکستان کا ہے ۔کراچی میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میری انٹرنیشنل ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن مشق 2019 میں 45 ممالک شریک ہوئے اور مشرق اور مغرب کی بحریہ جمع ہوئی ہیں، دنیا کی 90 فیصد تجارت سمندر سے ہوتی ہے، جس کے لیے سمندر میں امن قائم کرنا ضروری ہے، تاہم سمندر میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک زمین پرامن نہ ہو۔پاکستان سمندر میں قیام امن کے لیے عالمی اتحاد کا حصہ ہے اور بحیرہ ہند کے شمال، مشرق اور مغرب میں مصروف عمل ہے، پاک بحریہ نے انسداد دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خلاف متعدد آپریشن کیے ہیں جبکہ ریجنل میری ٹائم آپریشن بھی کیے جارہے ہیں۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام رہی ہے، دنیا کے تمام شورش زدہ ممالک صرف اسلامی ہیں، جن میں مصر، شام، افغانستان اور سوڈان شامل ہیں، کیا اسلامی ملکوں میں عدم استحکام کسی منصوبے کا حصہ ہے؟۔پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بین الریاستی دہشت گردی نے ریاستوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے، ایسے میں یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا اقوام متحدہ اپنی اہمیت کھوچکی ہے، اس کا جواب ہے جی ہاں اقوام متحدہ واقعی اپنی اہمیت کھوچکی ہے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ سی پیک ایک معاشی اور تجارتی منصوبہ ہے، اس کے فوجی مقاصد نہیں ہیں، گوادر کا نیول بیس پاکستان افواج کا ہے، کراچی کی طرح گوادر پر بھی دوست ممالک کے بحری جہاز بھی آسکتے ہیں۔

Facebook Comments
Share Button