تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

پاکستان کی تمام جیلوں میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس لگائیں گے: چوہدری محمدسرور

Share Button

لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کے تمام ادارے مکمل طور پر آزاد ہیں ملک کو2فیصد اشر افیہ نے لوٹا ہے جن کو معاف نہیں کیا جائیگا ‘علیم خان سمیت ہمارے تین وزراء نے صرف الزامات پر استعفے دیکرنئی مثال قائم کردی ہے’حکومت کے کسی سیاسی مخالف کو انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا’پنجاب حکومت کے فیصلے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ہی کر رہیں ہم سب انکو سپورٹ کرتے ہیں ‘ملک کے دیوالیہ ہونے کاخطر ہ ٹل چکا ہے ‘پاکستان70سالوں سے ایڈک ہاک ازم پر چل رہا ہے مگر آنیوالی نسلوں کیلئے مضبوط اور خوشحال پاکستان چھوڑکرجانے کیلئے مشکل فیصلے بھی کیے جائیں گے ‘ پاکستان کی تمام جیلوں میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس لگائیں گے اور2لاکھ روپے تک جر مانہ کی وجہ سے جیلوں میںقید قیدیوں کو رہائی دلائیں گے ۔ وہ اتوار کوسنٹر ل جیل اور پولیس لائن ملتان میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو اور اراکین اسمبلی پارٹی کارکنان کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر پنجاب کے وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک اوروزیر جیل خانہ زوار حسین وڑائچ بھی موجود تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نیب سمیت کسی ادارے میں مداخلت نہیں کر رہی اگر حکومت اداروں میں مداخلت کر رہی ہوتی تو کیا علیم خان گر فتار ہوتے ؟وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق اداروں کو مضبوط اور مکمل طور پر آزاد کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ق) لیگ کے ساتھ اب کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں تمام اتحادی ملکر چل رہے ہیں ملک حکومت اور جمہوریت دونوں مضبوط ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے کسی معاملے کے ساتھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کیلئے ملک میں پر اسیکویشن کے نظام کو بھی مزید فعال اور مضبوط کر رہے ہیں ۔

Facebook Comments
Share Button