تازہ ترین

Marquee xml rss feed

ایک سال کے دوران پاکستان میں غربت میں اضا�� ن�یں بلک� کمی �وئی 40 لاکھ لوگوں کے غربت کی لکیر سے نیچے چلے جانے کی باتیں بے بنیاد �یں، عالمی بینک نے رپورٹ جاری کر دی-وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظ�ار یکج�تی م�م جاری رکھنے کا �یصل� مودی اب خو�زد� �ے ک� کر�یو اٹھے گا تو خون ریزی �و گی، مودی کشمیریوں کو محکوم بنانے کے لیے طاقت کا استعمال ... مزید-�ندو مذ�ب کے ت�وار�ولی،دیوالی پر عام تعطیلات،قبل ازوقت تنخوا� ادائیگی کیس ،درخواست قابل سماعت �ونے پر �یصل� مح�وظ-مریم او رنگزیب کی شا�د خاقان عباسی سے ملاقات کی درخواست منظور ، ملاقات کی اجازت دیدی گئی-جج ارشد ملک کے بیان حل�ی میں مجھ پر لگائے گئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد �یں، ناصر بٹ نے جواب �ائی کورٹ میں جمع کرادیا جج ارشد ملک نے میری ان سے ملاقات کی آڈیو وڈیو ... مزید-شا�د خاقان عباسی کو جیل میں س�ولیات �را�م کرنے سے متعلق درخواست پر �یصل� مح�وظ-مولانا �ضل الرحمن مذاکرات کے دروازے بند ن� کریں شیخ رشید پ�لے ج�اں کشمیر کی بات �ور�ی تھی اب مولانا کی بات �ور�ی �ے، ان سے ک�وں گا ی� وقت احتجاج کا ن�یں �ے میڈیاسے گ�تگو-۲ این ای52کی یونین کونسل نمبر 8تمیر اسلام آباد میں کی چئیرمین شپ، راج� عمران خضر ایڈووکیٹ کو ٹکٹ جاری-ا* موجود� سلیکٹڈ حکومت میں اداروں کو متنازع� بنادیا گیا،بلاول بھٹو 4سی پیک پرکام رک گیا �ے،حکومت کومزید وقت دینا ملک کی سالمیت سے کھیلنے کے متراد� �ے، وقت گیا سلیکٹڈ حکومت ... مزید-عدالتوں میں زیرسماعت سرکاری مقدمات کی مؤثر اور مکمل پیروی کریں تاک� ریاست کے م�اد کا بھرپور طریقے سے د�اع کیا جا سکے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد

GB News

قومی حقوق کے حصول کیلئے گلگت بلتستان کی پوری قوم ایک پیج پر ہیں ،مولانا سلطان رئیس

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی)عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں دوچار بیروزگاروں کو روزگار دلانے سے گلگت بلتستان کی محرومیوں کا ازالہ نہیں ہوسکتا آرڈر 2019 کے نفاذ کیلئے راہ ہموار کیا جارہا ہے ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت مکمل متنازعہ حقوق اب گلگت بلتستان کا حق ہے چاہے کشمیر طرز کی صورت میں ہو یا عبوری صوبے کی صورت میں مگر اب کے بار کسی آرڈیننس اور ریفامز کو صوبے کے نام پر مسلط ہونے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ قومی حقوق کے حصول کیلئے اس گلگت بلتستان کی پوری قوم ایک پیج پر ہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد صوبے کے لولی پاپ کا رنگ پھیکا پڑھ چکا ہے اب اس ڈیمانڈ پر مزید لوگوں کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین گلگت بلتستان کے سیاسی جماعتوں کا کام تھا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ گلگت بلتستان کی سیاسی جماعتیں صرف اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تماشائی بننے کیلئے پوری قوم کا مستقبل داو پر لگارہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے دیگر اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے 17 فروری کو عوامی جلسے کا اہتمام کیا اس طرح کے جلسوں کے ذریعے عوامی سطح پر شعور کی بیداری کیلئے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا. اسی طرح عوامی نوعیت کے جلسے گلگت کے بعد دیامر سکردو سمیت دیگر تمام اضلاع میں منعقد کیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اب سیاسی جماعتوں کو جو بھی فیصلہ لینا ہوگا بہت ہی سوچ سمجھ کر سنجیدگی سے لینا ہوگا کیونکہ اب وہ دور نہیں رہا کہ دوچار وفاقی سیاسی پارٹیاں آپس میں باریاں لگا کر مک مکا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری بنانے کی بات کرنے والے سوچ لیں کیا عبوری صوبے کے بعد گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا کہ نہیں یا پھر سے ایک بار گلگت بلتستان میں ٹیکسز کے نفاذ اور سبسڈیز کے خاتمے کے ساتھ ملازمتوں میں نچلے سطح تک وفاق سے آنے والے ملازمین کیلئے راہ ہموار کیا جارہا ہے۔عبوری صوبہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے تحت با اختیار طور پر ہوگا تو موجودہ وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان پر احسان ہوگا لیکن عبوری صوبے کے آڑھ میں استحصال کی صورت میں عوام حساب دینا بہت مشکل ہوگا۔لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ گلگت بلتستان کو جو بھی سیٹ اپ دیا جائے گلگت بلتستان اسمبلی اپوزیشن سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر کیا جائے اور اس ضمن میں گلگت بلتستان صوبائی حکومت کی ذمداری زیادہ بنتی ہے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلاکر مشترکہ بیانییے کی تشکیل کیلئے راہ ہموار کیا جائے۔

Facebook Comments
Share Button