تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

نیوزی لینڈ نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز2-1سے اپنے نام کرلی

Share Button

ہیملٹن(آئی این پی)نیوزی لینڈ نے بھارت کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد4رنز سے شکست دے کر سیریز2-1سے اپنے نام کرلی ہے ۔بھارتی ٹیم213رنز مشکل ہدف کے تعاقب میں مقررہ20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 208رنز بنا سکی۔بھارت کی جانب سے وجے شنکر43،روہت شرما38،دنیش کارتک33 اوررشبھ پانٹ28رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو مین آف دی میچ اورٹم سائیفرٹ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اتوار کو سیڈون پارک،ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،کیوی اوپنرزٹم سائیفرٹ اور کولن منرو نے ٹیم کو80رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد43رنز بنا کرٹم سائیفرٹ کلدیپ یادیو کا شکار بن گئے ، کولن منرو نے 40گیندوں پر5چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے 72رنز سکور کیے جس کے بعد وہ بھی کلدیپ یادو کا شکار بن گئے،کپتان کین ولیمسن27رنز بنا کرخلیل احمد کا شکار بنے جب کہ کولن ڈی گرینڈہوم نے30رنز کی باری کھیلی،ڈیرل مچل کے19اور روس ٹیلرکے14رنز کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ20اوورز میں4وکٹوں پر212رنز سکور کیے ۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دھون محض5رنز بنا کرمچل سینٹنر کی گیند پر بولڈ ہوگئے،روہت شرما اور وجے شنکر نے دوسری وکٹ کے لیے75رنز جوڑے جس کے بعد وجے شنکر43رنز بنا کرسینٹنر کا دوسرا شکا ر بنے،رشبھ پانٹ 12گیندوں پر28رنز سکور کرکے ٹکنر کی گیند پر آٹ ہوئے،روہت شرما38رنز بنا کرمچل کی گیند پر آٹ ہوئے ،ہاردک پانڈیا کی اننگز21رنز تک محدود رہی جبکہ مہندرا سنگھ دھونی محض2رنز بنا کر پوویلین لوٹے،آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے16رنز درکار تھے تاہم دنیش کارتھک اور کرونال پانڈیا مطلوبہ رنز سکور کرنے میںناکام رہے اور بھارتی ٹیم مقررہ20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 208رنز ہی بنا سکی یوں میزبان کیویز نے مقابلہ4رنز سے جیت لیا۔نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو مین آف دی میچ اورٹم سائیفرٹ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Facebook Comments
Share Button