تازہ ترین

Marquee xml rss feed

GB News

محمد سلیم ومیر اخلاق کی خدمات یاد رکھی جائیں گی، وزیراعلیٰ

Share Button

اسلام آباد (پ ر) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے مسلم لیگ ن کے رہنماوزیر اعلی کے معاون خصوصی محمد سلیم کی وفات پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد سلیم نہ صرف مسلم لیگ ن کے لئے اثاثہ تھے بلکہ گلگت بلتستان کے لئے ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں ،صوبائی وزرا کے ہمرا ہ اسلام آباد میں محمد سلیم کے جنازے میں شریک ہوئے اس موقع پر وزیر اعلی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد سلیم کی وفات سے ہم ایک اچھے اور قابل سیاسی رہنما سے محروم ہوئے ہیں محمد سلیم مسلم لیگ ن کے ان رہنماوں میں شامل تھے جنہوں نے مشکل سے مشکل وقت میں بھی مسلم لیگ ن کا دامن نہیں چھوڑا ،محمد سلیم نے زندگی کی آخری سانس تک اصولوں کی سیاست کی ،ان کی موت سے ہم ایک ایسے رہنما سے محروم ہوئے جو مسلم لیگ ن کے لئے سرمائے کی حیثیت رکھتے تھے ،وزیر اعلی نے اس موقع پر مسلم لیگ ن کی طرف سے تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو ہدایات جاری کیں کہ مسلم لیگ کے تمام ضلعی دفاتر میں قر آن خوانی اور تعزیتی تقریبات منعقد کریں۔ دوسری جانب وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے معروف قانون دان اور سروس ٹربیول کے چیر مین میر اخلاق کی وفات پر انتہائی غم و دکھ کا اظہار کرتے کہا کہ میر اخلاق کی وفات سے گلگت بلتستان ایک اچھی اور قابل شخصیت سے محروم ہوا ،میر اخلاق نے قوم کی سماجی اور سیاسی ترقی کے لئے پوری زندگی وقف کی ان کی وفات سے پیدا ہونے والا پر کرنا ممکن نہیں ،وزیر اعلی نے کہا کہ میر اخلاق ایڈوکیٹ کی جہاں گلگت بلتستان کے لئے قانونی محازوں پر جدو جہدعیاں ہے وہاں ان کی سیاسی جدو جہد بھی ایک تاریخی حیثیت کی حامل ہے ،وزیر اعلی نے اللہ سے دعا کی کہ اللہ میر اخلاق ایڈوکیٹ کو جنت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ دریں اثناء چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے چیئرمین سروس ٹربیونل گلگت بلتستان میر اخلاق حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا مرحوم مخلص اور باصلاحیت انسان تھے ان کی جدائی نا قابل برداشت ہے بحیثیت چیئرمین مرحوم نے ملازمین کے سروسز کے بارے مقدمات میں عدل وانصاف کی فرہمی کو یقینی بنانے میں بھر پور کردار ادا کیا ادارے کی ترقی کے لئے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور مرحوم کے لواحقین کو صبروتحمل عطاء فرمائے امین اور ہم مرحوم کے لواحقین کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Facebook Comments
Share Button