تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

نیٹکو قومی ادارہ ہے اس کو مستحکم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں گے، حفیظ الرحمن

Share Button

اسلام آباد(پ ر)وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ نیٹکو قومی ادارہ ہے اس کو مستحکم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھائیں گے، انہوں نے کہا کہ ملازمین کا سروس سٹرکچر بنانے کا وعدہ ہم نے شروع میں کیا تھا وعدے کو دفا کریں گے ، نیٹکو میں ہزاروں ملازمین ہیں ان کی ملازمت کو تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیٹکو ورکرز یونین کے صدر فضل الٰہی و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نیٹکو یونین کے صدر نے سروس سٹریکچر ایکٹ 2019ء پیش کیا وزیراعلیٰ نے سروس سٹریکچر کے قانونی معاملات کو دیکھنے کیلئے سیکرٹری لاء کو بھیج دیا انہوں نے سیکرٹری قانون کو ہدایت کی ہے کہ فوری رپورٹ دی جائے تا کہ نیٹکو ملازمین میں پائے جانے والے احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے یقین دلایا ہے کہ لیگی دور حکومت کے خاتمے سے پہلے سروس سٹریکچر ایکٹ کی منظوری دینگے ورکرز یونین کے صدر نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سروس سٹریکچر نہ بننے سے ملازمین میں سخت احساس محرومی پایا جاتا ہے وزیراعلیٰ اور کابینہ سے توقع ہے کہ سروس سٹریکچر کی جلد منظوری دیں گے ، ملازمین وزیراعلیٰ ، کابینہ اور چیف سیکرٹری کیلئے دعا گو رہیں گے۔

Facebook Comments
Share Button