تازہ ترین

Marquee xml rss feed

وزیراعلی پنجاب نے تقرر و تبادلوں پر پابندی لگا دی-حکومت کا شرعی قوانین کے تحت احتجاجی مظاہروں کیخلاف مسودہ تیار حکومت نے احتجاجی مظاہرے ’’شریعت اور قانون کی نظرمیں“ کے عنوان سے مسودہ تیارکیا ہے، مسودے کو اگلے ایک ... مزید-دھماکے میں پاکستانی قونصل خانے کا تمام عملہ محفوظ رہا، ڈاکٹر فیصل دھماکا آئی ای ڈی نصب کرکے کیا گیا، قونصل خانے کی سکیورٹی بڑھانے کیلئےافغان حکام سے رابطے میں ہیں۔ ترجمان ... مزید-جلال آباد میں پاکستان سفارت خانے کے باہر دھماکا دھماکے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا پاکستانی سفارتخانے کی چیک پوسٹ کے 200 میٹر فاصلے پر ہوا۔ ... مزید-گلوکارہ ماہم سہیل کے گانے سجن یار کی پری سکریننگ کی تقریب کا انعقاد-پاک ہیروز ہاکی کلب کی 55 ویں سالگرہ پر ٹورنامنٹ کا انعقاد-صفائی مہم کے دوران 47 ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے‘ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی-مودی کے دورہ فرانس پر”انڈیا دہشتگرد“ کے نعرے لگ گئے جب کوئی دورہ فرانس پرتھا، ترجمان پاک فوج کا دلچسپ ٹویٹ، سینکڑوں کشمیری، پاکستانی اورسکھ کیمونٹی کے لوگوں کا ایفل ... مزید-حالیہ پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں خصوصی پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے، راشد رزاق-آئی جی پولیس نے راولپنڈی میں شہری سے فراڈ کے واقعہ کا نو ٹس لے لیا

GB News

سروس ٹربیونل کے چیئرمین بیرسٹر میر اخلاق حسین ایڈووکیٹ وفات پاگئے

Share Button

گلگت(نمائندہ خصوصی )سروس ٹربیونل کے چیئرمین بیرسٹر میر اخلاق حسین ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعد الشفاء ہسپتال اسلام آباد میں انتقال کر گئے ہیں ۔مرحوم میر اخلاق حسین ایڈووکیٹ سال 2018میں سروس ٹربیونل کے چیئرمین بنے تھے جنہوں نے کم عرصے میں زیادہ تر کیسز کو میرٹ کی بنیاد پر نمٹادیا تھا اور سیاسی میدان میں بھی ایک جانی پہچانی شخصیت جانے جاتے تھے، وکالت کے زمانے میں سماجی کاموں سمیت گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے تھے اور گلگت بلتستان کے وکلاء کے حقوق کے لئے بھی ہمہ وقت کوشاں رہے اور گلگت بلتستان میں نامور قانون دان کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے تھے اور نینشل انٹر نیشنل سطح پر گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے بات کی اور نمائندگی کی ہے اور مر حوم نے اپنی پوری زندگی غریب پروری میں گذاری بعد ازاں قابلیت پر مر حوم میر اخلاق حسین ایڈووکیٹ کو سروس ٹربیونل کا چیئرمین بنایا گیا اور سال 2019کے پہلے ماہ میں عمرے کے لئے چلے گئے اور واپسی پر طبیعت خراب ہو ئی اور الشفاء ہسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا جہاں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ایڈمٹ رہے اور طویل علالت کے بعد دار فانی سے اتوار کی صبح چار بجے اپنے خالق حقیقی سے جاملے ، مرحوم کے لواحقین میں دو بیٹے ، چار بیٹیاں اور ایک بیوہ چھوڑ گئے ہیں ۔مرحوم میر اخلاق حسین ایڈووکیٹ کو آج بروز پیر کو اس آبائی قبرستان میں تدفین ہوگی۔میر اخلاق حسین کی وفات پر وزیر اعلیٰ سمیت صوبائی وزرائ، اپوزیشن اراکین اور سیاسی سماجی رہنمائوں نے اظہار تعزیت کیا ۔

Facebook Comments
Share Button