تازہ ترین

Marquee xml rss feed

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس میں ہوئی، پرجوش انداز میں ایک دوسرے ساے مصافحہ بھی ... مزید-وزیراعظم کی جانب سے امریکی صدر سے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بعد کشمیر میں بھی عمران خان کے چرچے عمران خان پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی، علی گیلانی-وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی باقاعدہ دعوت دے دی ڈونلڈ ٹرمپ نے بنا کسی اعتراض کے دورہ پاکستان کی دعوت فوری قبول کر لی، دورے سے متعلق معاملات بعد ... مزید-امریکہ صدر امریکہ سے زیادہ پاکستانی رپورٹرز کو پسند کرنے لگے میں یہاں کچھ پاکستانی رپورٹرز کی موجودگی چاہتا تھا مجھے وہ اپنے ملک کے رپورٹرز سے زیادہ پسند ہیں، امریکی ... مزید-افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر افغان جنگ سے باہر نکلنے کی راہ تلاش کر رہا ہے، پاکستان ماضی میں ... مزید-امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان کیلئے الیکشن مہم چلانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہم دونوں اپنے ملکوں کی نئی قیادت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں، عمران خان کے پاس وقت ہے ... مزید-بھارت نے امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالث بننے کی درخواست دینے کی تردید کر دی وزیراعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کبھی ثالث بننے کی درخواست ... مزید-امریکی صدر سے ملاقات کے بعد عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق وزیراعظم کا بڑا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر بھی بات ہوگی: عمران خان ... مزید-اے ایس ایف کی پیشہ وارانہ کارکردگی اور سرگرمیاں قابل تعریف ہیں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دورہ کے موقع پر گفتگو-ہر گزرتے دن کے ساتھ وکلاء کی عزت کم ہو رہی ہے، وکلاء پیسہ کمانے کی طرف جانے کی بجائے لوگوں کی خدمت کریں پیسہ خود ان کے پیچھے آئے گا، اگرایک وکیل اور جج ایک دوسرے کو ماریں ... مزید

GB News

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ :بابراعظم کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار، حسین طلعت کی 19 اور شاہین آفریدی کی 28 درجے بہتری

Share Button

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان ٹیم 3 پوائنٹس کی تنزلی کے باوجود پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کیخلاف حالیہ سیریز میں ناکامی کے بعد پاکستان ٹیم کی رینکنگ میں تین درجہ تنزلی ہوئی تاہم وہ 135 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی رینکنگ میں دو درجہ تنزلی آئی اور 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ جنوبی افریقا کی ٹیم 4 پوائنٹس پا کر 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔

انگلش ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، آسٹریلیا 117 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم 4 درجے ترقی پاکر 116 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

بیٹنگ کے شعبے میں پاکستان کے بابراعظم 885 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسری، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسری اور ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے جن کی جگہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے ایک درجہ ترقی پا کر حاصل کی جب کہ حسین طلعت 19 درجے بہتری کے ساتھ 56 ویں نمبر پر آگئے۔

بولنگ کے شعبے میں افغانستان کے راشد خان 793 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے کلدیب یادیو ایک درجہ ترقی پا کر پہلی مرتبہ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے اور شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر جاپہنچے۔

شاہین شاہ آفریدی، بیورن ہینڈرکس اور ٹم سیفریٹ نے کیریئر کی بہترین ریکنکنگ حاصل کی، شاہین شاہ آفریدی 28 درجے بہتری کے ساتھ 48 ویں نمبر پر آگئے۔

عماد وسیم نے 5 درجہ ترقی پائی اور چوتھی پوزیشن سنبھال لی، اسی طرح انگلینڈ کے عادل راشد ایک درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں جب کہ فہیم اشرف نویں نمبر پر موجود ہیں۔

پانچ بہترین آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں، گلین میکسویل پہلی، شکیب الحسن دوسری، محمد نبی تیسری، محمد اللہ چوتھی اور تھسارا پریرا پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

Facebook Comments
Share Button