GB News

گندم کا مکمل ٹھیکہ نیٹکوکوملناچاہیے،ڈاکٹراقبال

Share Button

گلگت ( سٹاف رپورٹر )وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ نیٹکو گلگت بلتستان کا قومی ادارہ ہے اس ادارے کو مسائل و مشکلات سے نکالنے کے لئے بھر پور کردار اد ا کریں گے ایک بیان کے مطابق نیٹکو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے نیٹکو کی خدمات نا قابل فراموش ہیں جبکہ اس ادارے سے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے صوبائی حکومت جامع پالیسی بنا رہی ہے انشا ء اللہ نیٹکو کے مسائل کو ہر حال میں حل کریں گے انہوں نے کہا کہ گندم کا ٹھیکہ نیٹکو کو ملنا چاہیے تاکہ بروقت گندم کی ترسیل یقینی ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا بھی حل نکل سکے ۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے ایمپلائز ایسوسی ایشن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ نیٹکو کے سینکڑوں ملازمین کو کسی صورت بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور نیٹکو کو دوبارہ سے ایک فائدے مند ادارہ بنانے کے لئے بھر پور کردار ادا کریں گے نیٹکو ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر منور عباس نے وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کو مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔

Facebook Comments
Share Button