تازہ ترین

Marquee xml rss feed

شیریں مزاری نے ایران میں سیاہ برقع کیوں پہنا؟ ایران میں خواتین کا سر کو ڈھانپ کر رکھنا سرکاری طور پر لازمی ہے، اس قانون کا اطلاق زوار، سیاح مسافر خواتین، غیر ملکی وفود ... مزید-وفاقی وزیر برائے تعلیم کا پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڑہ اور پی این ایس درمان جاہ کا دورہ-پاکستانی لڑکیوں سے کئی ممالک میں جس فروشی کروائے جانے کا انکشاف لڑکیوں کو نوکری کا لالچ دیکر مشرق وسطیٰ لے جا کر ان سے جسم فروشی کرائی جاتی ہے، اہل خانہ کی جانب سے دوبارہ ... مزید-جدید بسیں اب پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، معاہدہ طے پا گیا چینی کمپنی پاکستان میں لگژری بسوں اور ٹرکوں کا پلانٹ تعمیر کرے گی، 5 ہزار نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے-وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے ملک میں ایک ساتھ رمضان کے آغاز کے لیے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان کے آغاز کے لیے وزارتِ مذہبی امور نے صوبائی اسمبلیوں ... مزید-جہانگیر ترین یا شاہ محمود قریشی، کس کے گروپ کا حصہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب نے بتا دیا میں صرف وزیراعظم عمران خان کی ٹیم کا حصہ ہوں، کسی گروپنگ سے کوئی تعلق نہیں: عثمان بزدار-اسلام آباد میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں جمعرات کی شب ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، متعدد گاڑیوں، میٹرو ... مزید-گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے اراکین اسمبلی،وزراء اور راہنماؤں کے لیے دیے جانے والے اعشائیے میں جہانگیرترین کو مدعونہ کیا گیا 185میں سے صرف 125اراکین اسمبلی شریک ہوئے،پرویز ... مزید-بھارت کی جوہری ہتھیاروں میں جدیدیت اور اضافے سے خطے کا استحکام کو خطرات لاحق ہیں،ڈاکٹر شیریں مزاری جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ سے بچنے کیلئے پاکستان کی جانب سے ... مزید-وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ضلع کرم میں میڈیکل کالج کے قیام اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا اعلان کردیا ضلع کرم میں صحت اور تعلیم کے اداروں کو ترجیحی بنیادوں ... مزید

GB News

صحت کے مسائل سنگین ہو گئے ،ہنگامی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، سید علی رضوی

Share Button

سکردو (چیف رپورٹر ) مجلس وحدت المسلمین کے سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہاہے کہ بلتستان میں صحت کے مسائل سنگین ہو گئے ہیں لہٰذا ہنگامی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بے نظیر ہسپتال گمبہ سکرو کو فوری طورپر اپ گریڈ کر کے 50بیڈ کا بڑا ہسپتال بنایا جائے اور اس کو مثالی ادارہ بنایا جائے اپ گریڈ نہ ہونے کے باعث یہاں دور دراز کے علاقوں سے علاج ومعالجے کیلئے آنے والے مریضوں کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے صحت کے مسائل کے حل کیلئے دھرنے دیئے جائیں گے عوام کو درپیش مشکلات دور کی جائیں ورنہ ان کے ساتھ ہر جگہ پر کھڑے ہوں گے کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلتستان کو منظم سازش کے تحت صحت میں نظر انداز کیا جارہا ہے سارا بجٹ مخصوص علاقے پر خرچ کیا جارہا ہے سکردو ہسپتال کی حالت 50سال بعد بھی نہ بدل سکی ہے مریض سخت پریشان ہیں ہمیں ہسپتال انتظامیہ سے کوئی شکایت نہیں ہے اس کی سفارشات ردی کی ٹوکری میں پھینکی جارہی ہیں صحت کا قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس ہے وہ منظم منصوبہ بندی کے تحت بلتستان کو فنڈز فراہم نہیں کر رہے ہیں حفیظ الرحمن عدل وانصاف سے کام لیں ورنہ ان کا گھیرا تنگ ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ ہم امن پسند ضرور ہیں لیکن حقو ق غصب کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے سکردو میں ڈویژنل ہسپتال کے قیام کی باتیں اچھی ہیں لیکن ڈویژنل ہسپتال کب اور کیسے بنے گا؟ کسی کو کچھ پتہ نہیں جاننا چاہتے ہیں کہ سٹی ہسپتال کی فزیبلٹی رپورٹ کہاں گئی ؟ اور اس پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ ہم اسوقت تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک صحت کی سہولتیں نہیں دی جائیں گی ۔

Facebook Comments
Share Button