GB News

کھرمنگ :دوگاڑیوں میں خوفناک تصادم ،3مسافر جاں بحق ،7 شدید زخمی

Share Button

کھرمنگ( بیوروررپورٹ) کھرمنگ کے علاقے طولتی مرکن کے مقام پر دوگاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3مسافر جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ گزشتہ روز شام ساڑھے چار بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب سکردو سے کیندرک جانے والی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے جاٹکرائی ۔ تصادم کے باعث کیندرک جانے والی گاڑی سڑک سے نیچے جا گری اور 2افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور8 افراد شدید زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر کھرمنگ پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے اورمقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو نکالا اور سول ہسپتال طولتی گمبہ گونس منتقل کر دیا گیا جہاں معمولی زخمی ہونے والے زخمیوں کوفوری طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ تین زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سکردو منتقل کیا گیا جن میں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میںڈرائیور محمد تقی ،مسافر محمد اور غلام حیدر شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میںفدا علی،غلام رسول، محمد بشیر،غلام رضا،الطاف حسین، کاچوصداقت اور شبیرشامل ہیں۔انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Facebook Comments
Share Button