تازہ ترین

Marquee xml rss feed

GB News

مسلم لیگ ن کی حکومت ٹھیکیداروں کے رحم وکرم پر چل رہی ہے، وزیر وقار

Share Button

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی ضلع سکردو کے صدر وزیر وقار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ٹھیکیداروں کے رحم وکرم پر چل رہی ہے، پی ڈبلیو ڈی اور محکمہ برقیات میں ٹھیکوں کی حد تک ن لیگ اور تحریک انصاف نظر آتی ہے، سرکاری محکموں میں نظام درہم برہم ہوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ حلقہ تین سکردو کے منتخب نمائندہ پچھے چھ ماہ سے حلقے سے غائب ہیں، حلقے کے عوام انہیں تلاش کر رہے ہیں، انہیں سازشوں سے فرصت نہیں ملتی، وہ صبح ناشتہ گورنر اور ڈنر وزیراعلیٰ کے ساتھ کر رہے ہیں، حلقے کی صورتحال یہ ہے کہ دو پل پچھلی سردیوں میں برف کی وجہ سے ٹو ٹ گئے تھے وہ ابھی تک تعمیر نہ ہوسکے، کتی شو اور شیلا میں بنیادی انسانی سہولیات ہی میسر نہیں، وہ اسلام آباد میں بیٹھ کر پی ٹی آئی میں لوگوں کو شامل کرنے کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں، کبھی حفیظ سے وفاداری نبھانے کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فدا ناشاد کی اصلیت عوام اب جان چکے ہیں، مجھے یقین ہے ناشاد آئندہ الیکشن نہیں لڑیں گے اور وہ میدان میں آئے تو پیپلز پارٹی 2009ء کی طرح عبرت ناک شکست دے گی۔

Facebook Comments
Share Button