GB News

گلگت بلتستان میں ادارہ شماریات کے قیام کیلئے 5کروڑ مختص

Share Button

گلگت(نامہ نگارخصوصی )گلگت بلتستا ن میں شماریات سیل بنانے کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے شمایارت سیل محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میں جون تک مکمل طورپرفعال ہو جائیگا شماریات سیل کیلئے ملازمین بھرتی کیئے جائیں گے شماریات سیل کے قیام کیلئے ابتدائی طورپر 5کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں شماریات سیل کے ذریعے ترقیاتی سکیموں کا آبادی کے لحاظ سے تقسیم کے عمل میں آسانی لائی جاسکے گی شماریات سیل ڈیٹا اکٹھا کرنے کیلئے بیو رو آف شماریات کی طرح کام کریگی اور ادارہ شماریات کیلئے پی اینڈ ڈی اوریو این ڈی پی مل کرشماریات آفسر زکی ٹریننگ کریگی اورباقی سٹاف کی بھرتی کریگا شماریات سیل کے بننے سے ترقیاتی منصوبوں کی بلحاظ آبادی تقسیم اورپلاننگ میں آسانی آئیگی ۔

Facebook Comments
Share Button