تازہ ترین

Marquee xml rss feed

گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ سی پیک ... مزید-بلاول بھٹو 26مارچ کو کراچی سے ٹرین مارچ کا آغاز کریں گے، خورشید شاہ اٹھارہویں ترمیم کی حفاظت کے لیے قانون کےدائرے میں رہ کر جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری-460ارب جرمانہ ملک ریاض نے نہیں، عوام نے ادا کرنا ہے، محمود صادق ملک ریاض کوعدالت سے ڈیل میں اب بھی 700 ارب منافع ہوگا، بحریہ ٹاؤن پر دباؤ بڑھنے سے کام ٹھپ ہوا تو لوگوں نے ... مزید-مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنیوالے ملزمان بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے،آئی جی سندھ-آئی ایس پی آر اور پاک فضائیہ کی جانب سے یومِ پاکستان 2019 کی مناسبت سے آفیشل نغمے جاری کردیے پاکستان زندہ آباد کے عنوان سے جاری کیے گئے نغمے میں وطن کے محفافظوں کو ... مزید-فیس بک کا بغیر اجازت نامناسب تصاویر اپ لوڈ یا شیئر کرنے والے صارفین کو بلاک کے نئے اقدامات کا اعلان کسی کی نامناسب تصاویر اس کی اجازت کے بغیر شیئر کرنا نقصان دہ ہے، ہم ... مزید-وزیراعلیٰ سندھ کا مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں شہید اہلکار کے نابینا بچوں کے علاج کرانے اور مفت تعلیم کا اعلان-یوم پاکستان : گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی،ملکی سلامتی کیلئے دعاکی-سعودی ولی عہد کی مہمان نواز کرنے والے ملازمین میں ایک کروڑ اعزازی تنخواہ دیئے جانے کا انکشاف-ملائیشیا پاکستان کی دفاعی صنعت سے بے حد متاثر، پاکستان کے اینٹی ٹینک میزائل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار گزشتہ روز ملائیشیا کے وزیراعظم نے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ... مزید

GB News

آج کل کے جو بچے ہیں انہیں لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے، اور انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کرسکتے ہیں، شعیب اختر

Share Button

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز سے قبل اپنے مداحوں کو ایک پیغام دیا ہے کہ وہ واپس آرہے ہیں اور اب وہ بھی لیگ کھیلیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ ‘ہیلو! 14 فروری کی تاریخ ہوگی، اپنے کیلنڈرز پر مارک کرلیں، میں بھی آرہا ہوں اس بار لیگ کھیلنے، آخر ان بچوں کو بھی تو پتہ چلے کہ تیزی ہوتی کیا ہے’۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے مزید کہا کہ ‘آج کل کے جو بچے ہیں انہیں لگتا ہے کہ انہیں بہت کچھ آتا ہے، اور انہیں یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کرسکتے ہیں’۔

ویڈیو بیان میں انہوں ںے یہ بھی کہا کہ ‘بچوں میں واپس آرہا ہوں، اور یہ میں تمہیں دکھاؤں گا کہ تیزی ہوتی کیا ہے، میں بھی اب لیگ کھیلوں گا اور تمہیں بتاؤں گا کہ تیزی کیا چیز ہے’۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ‘یہ میرا اعلان ہے اور اب تم بچ کر رہنا’۔ ویڈیو میں شعیب اختر نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ آیا پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی بات کررہے ہیں یا کوئی اور لیگ اور بچوں سے ان کی مراد پاکستان کرکٹ کی موجودہ ٹیم ہے یا کوئی اور البتہ 14 فروری سے پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن دبئی میں شروع ہورہا ہے اور ممکن ہے کہ شعیب اختر کا پیغام اسی تناظر میں ہے۔

Facebook Comments
Share Button